Urdu book · عقلیات اسلام
علم نبوت
Urdu book, p. 34
By Maulana Wahiduddin Khan
انسانی علم کی روشنی میں کائنات منزل نظر آتی ہے۔ مگر پیغمبرانہ علم کی روشنی میں وہ گذرگاہ بن جاتی ہے۔ انسانی علم کا استعمال ہمیں صرف کائنات کی چند روزہ خوراک دیتا ہے جب کہ پیغمبرانہ علم اس کو ہمارے لیے ابدی خوراک بنادیتا ہے۔ انسانی علم ہمیں صرف مخلوقات سے ملاتا ہے اور پیغمبرانہ علم ہم کو مخلوقات کے خالق سے ملا دیتا ہے۔ علم نبوت دراصل علم حقیقت کا دوسرا نام ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader