Urdu book · عقلیات اسلام

عقلیات اسلام

Urdu book, p. 50

By Maulana Wahiduddin Khan

a system by which voice commands turn on lights, raise the antenna, start the windshield wiper, or activate others electrical systems. (Span, May, 1984) غیبی نگرانی یہ واقعہ نئی دہلی میں 11 فروری 1985ء کو پیش آیا۔ کناٹ پلیس کے ہوٹل تاج میں ایک تقریب تھی۔ یہ تقریب دہلی کے ایک تاجر مسٹر ایس پی سونی نے اپنے لڑکے کی شادی کے سلسلہ میں نہایت اہتمام کے ساتھ منعقد کی تھی۔ شرکا کی تعداد تقریباً چار سو تھی جو سب اعلیٰ طبقہ سے تعلق رکھتے تھے۔ لوگ تقریب کی رونقوں میں کھوئے ہوئے تھے کہ اچانک ایک خاتون نے محسوس کیا کہ اس کا پرس چوری ہو گیا ہے۔ یہ مسز سنتوش سونی کا پرس تھا۔ اس میں پچاس ہزار روپے نقد رکھے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اس کے اندر ایک قیمتی ہار بھی تھا جو خالص موتیوں کا بنا ہوا تھا۔ چوری کے واقعہ کو نہ پرس کی مالکہ نے دیکھا اور نہ دوسرے شرکا اس کو محسوس کر سکے۔ بظاہر یہ مکمل طور پر ایک راز تھا۔ چوری کرنے والا چوری کر چکا تھا۔ اور جس کی چوری ہوئی تھی اس کے لیے صرف یہ باقی رہ گیا تھا کہ وہ اپنی خوشیوں کو غم میں تبدیل کر کے اپنے گھر واپس چلی جائے۔ حتیٰ کہ ہوٹل کے ذمہ دار یہ ماننے کے لیے بھی تیار نہ تھے کہ چوری کا واقعہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بناوٹی بات ہے۔ ہمارے یہاں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ہوٹل والوں کی نظر میں یہ قصہ اتنا بے بنیاد تھا کہ انھوں نے اس کی ضرورت بھی نہیں سمجھی کہ ہال کا دروازہ بند کر کے لوگوں کی تلاشی لیں۔ اتنے میں بعض افراد کو خیال آیا کہ شادی کی تقریب شروع سے آخر تک (video film پر ریکارڈ کی گئی ہے، کیوں نہ اس کا معائنہ کیا جائے۔ فوراً تقریب کے شرکا اور ہوٹل کے ذمہ داروں کے سامنے ویڈیو ٹیپ چلایا گیا۔ اس

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page