ایک لمحہ میں
Urdu book, p. 54
By Maulana Wahiduddin Khan
رینو سکسینا ایک اسکول میں لیدی ٹیچر ہیں۔ وہ اینڈریوز گنج سے واپس آتے ہوئے بس سے اتریں۔ ان کے گلے میں سونے کی زنجیر تھی۔ ہیں سالہ نرائن داس جو ایک بدنام شخص ہے اس نے رینو سکسینا کا پیچھا کیا اور ان کی زنجیر کھینچ کر بھاگا۔ رینو سکسینا نے شور کیا۔ ان کے شور کو سن کر دو شخص مسٹر گیان پرکاش اور مسٹر سنجے دت گپتا نے ملزم کو دوڑایا اور کچھ دور جا کر اس کو پکڑ لیا۔ مگر انہیں یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ سونے کی زنجیر اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ یہ راز اس وقت کھلا جب پولیس نے ملزم کو اپنے قبضہ میں لیا۔ وہ اس کو آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لے گئی۔ وہاں اس کو ایکسرے مشین کے سامنے کھڑا کیا گیا۔ اکسرے نے بتایا کہ سونے کی زنجیر اس کے پیٹ میں موجود ہے۔ ملزم نے زنجیر کو چرانے کے بعد اس کو نگل لیا تھا۔ یہ صورت حال جو دنیا میں نظر آتی ہے یہی زیادہ بڑے پیمانہ پر آخرت میں پیش آئے گی۔ موجودہ دنیا میں لوگوں کے جرائم پر ظاہری پردے پڑے ہوئے ہیں۔ مگر آخرت ان پردوں کو کھول دے گی۔ اس کے بعد وہ سب کچھ صاف دکھائی دینے لگے گا جو دنیا میں لوگوں نے طرح طرح کے پردوں میں چھپا رکھا تھا۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader