پل صراط کا منظر
Urdu book, p. 56
By Maulana Wahiduddin Khan
پل صراط کا منظر دنیا بھر میں چور کروروں ڈالر کا سامان دکانوں سے اٹھا لیتے ہیں۔ اس کو رو کنے کے لیے نیو یارک کی ایک فرم نے ایک کامیاب طریقہ دریافت کیا ہے، یہ چوری روک آلہ (divice) ہے۔ یہ ایک قسم کا مقناطیسی تار ہے جو بال کی طرح باریک ہوتا ہے۔ وہ بظاہر دکھائی نہیں دیتا اور کسی بھی سامان کے ساتھ لگا دیا جاتا ہے۔ جب ایک خریدار سامان کو باقاعدہ خریدتا ہے تو دکان کا ایک کلرک اس کو ایک خاص طرح کی مشین سے گزار کر اس کو غیر موثر بنا دیتا ہے۔ نیو یارک کے میگزین نیوز و یک (4 نومبر 1985ء) میں یہ خبر دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چوری سے دکان کا سامان اٹھانے والا آدمی جب ایک ایسا سامان اٹھاتا ہے جس میں مذکورہ قسم کا زندہ برقی تار لگا ہوا ہو تو وہ دروازہ پر پہنچتے ہی پکڑ لیا جاتا ہے جہاں ایک مشین اس کو محسوس کر لیتی ہے اور فوراً آلارم کی شکل میں اس سے آگاہ کر دیتی ہے: مذکورہ خبر پڑھتے ہوئے مجھے وہ خبر یاد آگئی جو قیامت کے بارے میں دی گئی ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ قیامت کے دن تمام لوگ جہنم کے اوپر سے گزریں گے۔ پھر نیک لوگ بچ جائیں گے اور برے لوگ جہنم میں گرا دیے جائیں گے (71-72 : 19)۔ حدیث کے مطابق اس کی صورت یہ ہوگی کہ جہنم کے اوپر ایک پل (پل صراط) ہوگا۔ اس

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader