Urdu book · عقلیات اسلام
پل صراط کا منظر
Urdu book, p. 57
By Maulana Wahiduddin Khan
سے تمام لوگ گزارے جائیں گے۔ اس پل کے دونوں طرف فرشتے ہوں گے۔ ان کے پاس آگ کے آنکس ہوں گے۔ وہ اس سے انسانوں کو پکڑ کر کھینچ لیں گے اور ان کو دوزخ میں ڈال دیں گے: مَعَهُمْ كَلَالِيبُ مِنْ نَارٍ يَخْتَطِفُونَ بِهَا النَّاسَ (سنن سعید بن منصور، حدیث نمبر 174)۔ آخرت کی دنیا ابھی انسان کے لیے نہ دکھائی دینے والی دنیا ہے۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو آج کی دنیا کے واقعات آئندہ آنے والی دنیا کے واقعات کو قابل فہم بنا رہے ہیں۔ وہ آج تجربہ کی صورت میں کل کے تجربہ کی جھلک دکھارہے ہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader