Urdu book · عقلیات اسلام

خدائی نشان

Urdu book, p. 63

By Maulana Wahiduddin Khan

اس انسانی واقعہ میں بہت بڑا خدائی سبق ہے۔ وہ یہ کہ ”دل کے درمیان سے تیر“ گزارنے کا جو عمل جرمنی کے ہوا بازوں نے بہت چھوٹے پیمانہ پر کرنا چاہا اور وہ اس میں ناکام رہے، یہی عمل بہت زیادہ بڑے پیمانہ پر وسیع کائنات میں ہر آن ہورہا ہے، مگر یہاں کسی قسم کا حادثہ پیش نہیں آتا۔ آسمان میں ستاروں کی تعداد اتنی ہی ہے جتنی تمام سمندروں کے کنارے ریت کے ذروں کی تعداد ہے۔ یہ تمام ستارے ہر لمحہ نہایت تیزی سے حرکت کر رہے ہیں، مگر ان میں کبھی ٹکراؤ نہیں ہوتا۔ ایک کہکشاں جس کے اندر اربوں کی تعداد میں بڑے بڑے ستارے ہوتے ہیں، وہ حرکت کرتی ہوئی دوسری کہکشاں کے اندر داخل ہوتی ہے۔ اور پھر اس کے پار ہوجاتی ہے، مگر دونوں کہکشاؤں کے ستارے آپس میں نہیں ٹکراتے۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page