Urdu book · عقلیات اسلام
سماجی مظہر نہیں
Urdu book, p. 85
By Maulana Wahiduddin Khan
اس کے برعکس، اسلام کو جب آپ ایک صداقت سمجھیں جو خدا کی طرف سے بھیجا گیا ہے اور قرآن و سنت کے متن میں محفوظ ہے تو اسلام آپ کی نظر میں سماجی مظہر کا نام نہیں رہتا بلکہ ایک نظریہ کا نام بن جاتا ہے۔ اب آپ اسلام کو قرآن اور سنت کے متن کی روشنی میں دیکھتے ہیں، نہ کہ مسلمانوں کے عمل کی روشنی میں۔ اسلام کو حقیقی طور پر سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو مسلمانوں سے الگ کر کے دیکھا جائے۔ اس کو سماجی مظہر سمجھنے کے بجائے ایک خدائی نظریہ سمجھا جائے۔ ایسی ہی صورت میں اسلام کو صحیح طور پر سمجھا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ انصاف کیا جا سکتا ہے۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader