Urdu book · اسفارِ ہند

پونہ کا سفر

Urdu book, p. 17

By Maulana Wahiduddin Khan

ہیں۔ اس میں وہ آیتیں زیادہ ہیں جن کا تعلق اسپرٹ سے تعلق رکھنے والی باتوں سے ہے۔ ۴ نومبر کی صبح کی میٹنگ میں مختلف لوگوں نے اپنے اپنے مذہب کی آفاقی تعلیمات کو بیان کیا۔ میری باری آئی تو میں نے کہا کہ میں نے اسلام کا وسیع مطالعہ کیا ہے۔ میں نے پایا کہ اسلام کی بنیاد دو بنیادی پرنسپل پر ہے۔ ایک خدا پر ایمان۔ دوسرے انسان کے لئے مفید بننا۔ پہلے پرنسپل کے لئے میں نے قل ہو اللہ احد کی تشریح کی۔ اور دوسرے پرنسپل کے لئے میں نے و اما ما ینفع الناس فيمكث في الارض کی تشریح بیان کی۔ ایک اور مجلس میں میں نے کہا کہ اسلام کے تمام اصول کامن سنس پر مبنی ہیں۔ کامن سنس خدا کی تخلیق ہے۔ اسی طرح قرآن بھی خدا کی طرف سے اتارا ہوا کلام ہے۔ چنانچہ دونوں میں کامل مطابقت ہے۔ کوئی شخص اگر اپنے کامن سنس کو اس کی فطری حالت پر قائم رکھے تو وہ اسلام کو عین اپنے کامن سنس کے مطابق پائے گا۔ کانفرنس کے ساتھ ایک بک اسٹال لگا ہوا تھا۔ یہاں مختلف مذاہب سے متعلق انگریزی کتابیں رکھی گئی تھیں۔ ایک کتاب حسب ذیل تھی: God, The Self and Nothingness by Robert E. Carter اس کتاب کے مختلف حصے دیکھیے۔ دوسرے مذاہب پر کافی تفصیلی گفت گو تھی۔ مگر اسلام کے بارہ میں صرف چند مختصر حوالے تھے۔ مصنف نے ایک جگہ امریکہ کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر کے حوالے سے حسب ذیل تاثر نقل کیا تھا : For many years I have studied thoroughly the normative texts of Islam and Christianity. There appears to be no evidence in the texts for ... esoteric ecumenism (p.14). برسوں تک میں بہت غور سے اسلام اور مسحیت کی بنیادی کتابیں پڑھتا رہا ہوں۔ بظاہر ان کتا بوں میں سری عالمگیریت کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ اس اسٹال پر انگریزی الرسالہ کا شمارہ بھی نظر آیا۔ ہم نے یہ الرسالہ انہیں فراہم نہیں کیا تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انھوں نے الرسالہ کہاں سے حاصل کیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page