Urdu book · اسفارِ ہند

بمبئی کا سفر

Urdu book, p. 306

By Maulana Wahiduddin Khan

اس مضمون میں انھوں نے بتایا تھا کہ ۱۲ مارچ ۱۹۹۳ء کو بمبئی کے بم دھماکے جن میں زیادہ تر ہندوؤں کا نقصان ہوا اور ۶ دسمبر ۱۹۹۲ء کو بابری مسجد ڈھائے جانے کا نتیجہ تھے۔ آخر میں انھوں نے لکھا تھا کہ ذلت و اہانت کی شکار ایک اقلیت بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ پر امن بقا، باہم کے سوا ہمارے لیے کوئی چارہ نہیں۔ ہم کو مل کر رہنا ہوگا یا ہم ختم ہو جائیں گے : A humiliated and hounded minority is more dangerous than RDX. There is simply no escape from peaceful coexistence. Hindus and Muslims must learn to live together or perish. میں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس پر خوش ہیں کہ مسلمان اس ملک میں بس ناگزیر برائی کے طور پر قبول کر لیے جائیں۔ اس طرح تو مسلمان یہاں عزت اور ترقی کی زندگی بھی حاصل نہیں کر سکتے، کجا کہ وہ خیر امت کا کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں جس کا آپ لوگ اپنی تقریروں میں فخر کے ساتھ چرچا کرتے رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب اور کوئی صورت باقی نہ رہے تو کیا کیا جائے۔ میں نے کہا کہ یہ آپ غلط کہہ رہے ہیں۔ دوسری زیادہ بہتر صورت تو موجود ہے۔ مگر آپ نے اس کا تجربہ ہی نہیں کیا۔ انھوں نے پوچھا کہ وہ کیا۔ میں نے کہا کہ وہ دعوت کا طریقہ ہے۔ یعنی صبر کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے اسلام کی نظریاتی طاقت کو استعمال کرنا۔ ۲۱ نومبر کو عصر کی نماز گورنمنٹ کالونی (باندرا) کی مسجد غوثیہ میں پڑھی۔ یہ ہائی وے کے عین کنارے ہے۔ نہایت وسیع اور خوب صورت مسجد ہے۔ ۱۹۸۰ء میں جب کہ جناب عبدالرحمن انتولے مہاراشٹر کے ہاؤسنگ منسٹر تھے۔ انھوں نے اس مسجد کی تعمیر کی منظوری دی تھی۔ یہ بلاشبہ موصوف کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ کافی نمازی جماعت میں موجود تھے۔ میں نے سوچا کہ پنج وقتہ نماز اور ہفتہ وار جمعہ کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے کتنی بڑی نعمت اہل اسلام کو عطا کی ہے۔ اس طرح ہر روز ہر علاقہ کے مسلمان روحانی مرکز کے ماحول میں ملتے ہیں۔ اس سے جو اجتماعی فائدے ہوتے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔ موجودہ زمانہ میں مسجدوں کی تعداد ہزار گنا بڑھ گئی ہے۔ مگر مسجد کا عملی فائدہ اتنا ہی کم ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ نا اہل لوگ ہر مسجد میں پہنچ جاتے ہیں۔ وہ مسجد کو اعتقادی اختلاف، سیاسی نزاعات،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page