Urdu book · اسفارِ ہند

بنگلور کا سفر

Urdu book, p. 427

By Maulana Wahiduddin Khan

کریں گے ، خاص طور پر پاکستانوں کے مسائل جو آئے دن اسٹرائیک کر کے سارا نظام درہم برہم کرتے رہتے ہیں۔ انھوں نے جواب دیا کہ میں یونین کے پاس صنعتی تعلقات پر لکھی ہوئی بہترین کتاب کے ساتھ جاؤں گا۔ یہ بائبل ہے۔ اس کے مشہور دس احکام میں سے دو یہ ہیں کہ دوسروں کے ساتھ وہی کرو جو تم اپنے لئے چاہتے ہو ، اور اپنے پڑوسی سے اسی طرح محبت کرو جیسی محبت تم اپنے لئے پسند کرتے ہو : Iwill go to the unions by the best book on industrial relation ever written — The Bible. As two of the ten commandments say: do unto others as you would do unto yourself, and love your neighbour as you would love yourself. میں نے کہا کہ یہ دونوں حکم تمام مذاہب میں پائے جاتے ہیں اور یہ بلاشبہ سماجی اخلاقیات کی بنیاد ہیں۔ اگر یہ اخلاقی اصول لوگوں کی زندگیوں میں آجاۓ تو تمام سماجی جھگڑے اپنے آپ ختم ہو جائیں۔ میرا مقالہ اور میری یہ تقریر دونوں ہی سیمنار کے منتظمین نے اپنی رپورٹ کے ساتھ شائع کر دی ہیں۔ ان کا پتہ یہ ہے : 12 Amee Society Old Padra Road Baroda 390015 مسٹر الکنندا پٹیل (Alaknanda Patel) مسلم صوفیوں سے متاثر ہیں۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ پیغمبر اسلام کے بارہ میں بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے اپنے فلسفہ کا خلاصہ ایک لفظ " اخلاق " میں بتایا تھا۔ اور راما کرشنادیو نے دھرم کا خلاصہ ایک لفظ میں مہربانی بتایا : The Prophet of Islam is supposed to have summarised his philosophy with one word, 'Akhlaq', - sincerity, and Ramakrishnadev with the word 'compassion'. نئی دہلی کی وینٹا بہن (4620066 Tel) نے یونیفارم سول کوڈ کے بارہ میں کہا کہ مسلمانوں کے اوپر جبراً ایک سول کوڈ لاگو کرنا اس وقت الٹانیہ پیدا کرے گا۔ ان کو یہ موقع دینا چاہئے کہ وہ آزادانہ طور پر خواہ یونیفارم سول کوڈ کے تحت اپنے نکاح کو رجسٹر کروائیں یا مسلم پرسنل لا کے تحت :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page