بنگلور کا سفر
Urdu book, p. 455
By Maulana Wahiduddin Khan
وہ مذہبی ہم آہنگی اور کلچرل ٹالرنس کا مسئلہ ہے۔ اس موضوع پر پہلے سے میں نے کچھ تیار نہیں کیا تھا۔ اس وقت بیٹھ کر انگریزی میں ایک پیپر لکھا اور اس کو وہاں پیش کیا لوگوں نے بہت پسند کیا۔ اس کا خلاصہ یہ تھا کہ مذہبی اختلافات یا کلچرل اختلاف کے مسئلہ کا حل اختلاف کو ختم کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کو ٹالریٹ کرنا ہے۔ اس نقطہ نظر کی تفصیل کرتے ہوئے آخر میں میں نے کہا کہ اس مسئلہ کا حل سوامی ویویکانند نے ایک جملہ میں اس طرح بتایا ہے ایک کی اتباع کرو، اور کسی کے خلاف نفرت نہ کرو : Follow one, and hate none. میرا پیپر، دوسرے پیپروں کی طرح ، حاضرین کے درمیان تقسیم کیا گیا۔ ہر پیپر کی کاپیاں پہلے سے تیار کی جاتی تھیں اور وہ ہال میں لوگوں میں تقسیم کی جاتی تھیں۔ ۴ جنوری کی شام کا اجلاس تاخیر کے ساتھ ساڑھے چھ بجے ختم ہوا۔ ہر آدمی جو اسٹیج پر آتا وہ لمبی تقریر کرنے لگتا۔ جب مقررہ مدت سے زیادہ وقت ہو گیا تو صدر اجلاس مسٹر پی ایچ تر ویدی (ڈی آئی ایس آئی) نے بحث کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے مائک اٹھایا تاکہ وہ صدر کی حیثیت سے اپنے آخری کلمات کہہ سکیں۔ عین اس وقت حاضرین میں سے ایک خاتون نے بلند آواز سے کہا "کیا میں ایک منٹ لے سکتی ہوں"۔ صدر نے جواب دیا کہ نہیں ، اب وہ ایک منٹ کسی کے لئے باقی نہیں رہا : We have no that one minute. یہ سن کر مجھے موت کے لمحہ کا خیال آگیا۔ میں نے سوچا کہ آدمی کی عمر کا آخری وقت جب آئے گا اور موت کا فرشتہ اس کی روح قبض کرنے کے لئے پہنچے گا تو آدمی کہے گا کہ ایک منٹ کی مہلت مجھے اور دے دو۔ فرشتہ جواب دے گا کہ اس ایک منٹ کا وقت گزر چکا۔ اب وہ ایک منٹ کہاں۔ منی پور کے مٹرنیل کنٹھ شرانے کہا کہ ہمارے علاقے کے نوجوان کثرت سے ہتھیار اور ڈرگ کی طرف جا رہے ہیں۔ حتی کہ ڈرگ سے بچانے کے لئے ان کے والدین اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ تم کو شراب پینا ہو تو پی لو، لیکن ڈرگ کے قریب نہ جاؤ۔ یہ سب اس لیے کہ ان

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader