Urdu book · اسفارِ ہند
بنگلور کا سفر
Urdu book, p. 468
By Maulana Wahiduddin Khan
آج کے اخبار میں ایک خبر یہ تھی کہ حکومت ہند کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ ترقی کا فائدہ ہمیں ہندوستان کے عام شہریوں تک پہنچانا ہے۔ میں نے سوچا کہ ہوائی جہاز میں جو لوگ سفر کرتے ہیں وہ تو خواص کے طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ پھر پچاس سال کی قومی حکومت کے باوجود جب ترقی کا فائدہ ملک کے خواص تک بھی پوری طرح نہیں پہنچا تو ملک کے عوام تک ترقی کا فائدہ پہنچانے کے لئے آخر کتنا زیادہ وقت درکار ہوگا۔ ۶ جنوری ۱۹۹۵ کی شام کو میں دہلی واپس پہنچا۔ فارسی | 674

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader