اسم اعظم
Urdu book, p. 23
By Maulana Wahiduddin Khan
علیہ وسلم: لقد سألت اللہ باسم اللہ الأعظم، الذي إذا دعی بہ أجاب، وإذا سئل بہ أعطی (جلد 3، صفحہ 120)۔ 2- عن عبد اللہ بن بریدة عن أبیہ قال : سمع النبی صلی اللہ علیہ وسلم رجلاً یقول اللهم إنی أسئلک بأنی أشهد أنك أنت اللہ، الذی لا إله إلا أنت، الأحد الصمد، الذی لم یلد ولم یولد، ولم یکن له کفواً أحد، فقال: قد سألت اللہ باسم اللہ الأعظم، الذی إذا سئل بہ أعطی، وإذا دعی بہ أجاب (جلد 5، صفحہ 350)۔ ترجمہ: انس بن مالک کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ: اے اللہ، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ۔ تیرے ہی لیے حمد ہے۔ تو ہی اللہ ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔ تو بڑا احسان کرنے والا ہے۔ زمین اور آسمان کو کسی نمونے کے بغیر پیدا کرنے والا ہے۔ تو عزت اور کبریائی والا ہے۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ کو اُس کے اِس اسمِ اعظم کے ساتھ پکارا، جس کے ساتھ اُس کو پکارا جائے تو وہ ضرور پکار کا جواب دیتا ہے، اور جب اُس کے ساتھ سوال کیا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔ عبد اللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ: اے اللہ، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے، تیرے سوا کوئی اللہ نہیں۔ تو اکیلا ہے، تو بے نیاز ہے۔ تو نے نہ کسی کو جنا اور نہ تجھے کسی نے جنا۔ اور تیرے برابر کوئی نہیں۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ سے اُس کے اُس اسمِ اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے، جس کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader