پیش لفظ
Urdu book, p. 12
By Maulana Wahiduddin Khan
(2001-1921) تھے۔ موجودہ زمانے میں جو اسلامی تحریکیں اٹھیں ان سب کا یہی حال رہا ہے۔ کسی میں جناح عسکری عملاً قائم تھا، اور کسی میں صرف ذہنی طور پر پایا جاتا تھا۔ تحریکوں کی اس عسکری جدوجہد (armed struggle) کا سبب یہ ہے کہ مفروضہ ”دشمنانِ اسلام“ کے رد عمل میں اٹھیں۔ کوئی یہودیوں کے خلاف، کوئی انگریزوں کے خلاف، کوئی فرانسیسیوں کے خلاف۔ یہی وجہ ہے کہ ان سب میں مشترک طور پر نفرت او ر تشدد کا ذہن پایا جاتا ہے۔ موجودہ زمانے کی ان تحریکوں میں سے کسی تحریک میں ”جناح دعوتی“ نہ تھا۔ اگر یہ تحریکیں حقیقی معنوں میں دعوتی محرک کے طور پر اٹھتیں تو نہ صرف ان کے یہاں جناح دعوتی موجود ہوتا بلکہ ان کے یہاں دعوت ہی کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہوتی۔ اور پھر ان کا مزاج نفرت اور تشدد کے بجائے محبت اور امن کا بنتا۔ دعوت کا کام دلوں کو جیتنا اور ذہنوں کو مطمئن کرنا ہوتا ہے، اس لیے داعی کے اندر دوسروں کے لیے محبت اور خیر خواہی کی نفسیات پیدا ہوتی ہیں۔ 16 جنوری 1985 پانی پت کی جنگ (1526ء) میں بابر کو ہندوستانی راجاؤں کے مقابلے میں فتح حاصل ہوئی۔ اس فتح کا راز بابر کا توپ خانہ تھا جس کو رومی ترک چلاتے تھے۔ بابر نے یہ توپ رومی ترکوں سے حاصل کی تھی۔ مگر عجیب بات ہے کہ بابر کی اولاد اس واقعہ کو بالکل بھول گئی۔ ان کی سمجھ میں کبھی یہ نہ آیا کہ توپ سازی کے فن کو ترقی دینے کے لیے باقاعدہ تجربہ گاہیں بنائی جائیں۔ مغلوں اور ہندوستانی نوابوں کی یہی پس ماندگی تھی، جس نے انگریزوں کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنی برتر ٹیکنک کے ذریعے ہندوستان پر قابض ہو جائیں۔ انگریزوں نے فنِ جہاز رانی کو زبردست ترقی دی مگر ہندوستان کے مغل حکمراں جہاز

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader