1985 جولائی 17
Urdu book, p. 144
By Maulana Wahiduddin Khan
ہیں۔ ان کی تعلیم زیادہ تر انگلینڈ میں ہوئی ہے۔ وہ 1928 سے 1939 تک تعلیم کے سلسلہ میں انگلستان میں رہے ہیں۔ انھوں نے انگلینڈ سے قانون کی ڈگری لی۔ انھوں نے تعلیم کے زمانے کا ایک واقعہ بتایا۔ ان کے ساتھ ایک انگریز نوجوان تھا، جس نے آکسفورڈ یونی ورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ اس زمانہ میں نیروبی کے لیے اعلیٰ تقررات لندن سے ہوا کرتے تھے۔ نیروبی میں ایک جج کی جگہ خالی ہوئی۔ اس کے لیے مذکورہ نوجوان مسٹر برسفورڈ نے درخواست دی۔ اس کے بعد لارڈ چانسلر نے اس کو انٹرویو کے لیے بلایا۔ لارڈ چانسلر نے مسٹر برسفورڈ سے صرف ایک سوال کیا اور اس کے بعد ان کا تقرر کر دیا۔ لارڈ چانسلر کے کمرے میں ایک بڑی سی تصویر لگی ہوئی تھی۔ اس نے نوجوان سے پوچھا، کیا تم جانتے ہو کہ یہ کس کی تصویر ہے۔ اس نے کہا ہاں۔ انھوں نے کہا کہ بتاؤ۔ نوجوان نے کہا کہ لارڈ ڈگ ک کی۔ لارڈ چانسلر نے کہا کہ تم نے صحیح بتایا۔ اب مجھے امید ہے کہ تم نیروبی میں جسٹس کی حیثیت سے اپنے فرائض کامیابی کے ساتھ انجام دے سکو گے۔ سر ایڈورڈ ڈگ ک (1634-1552) برطانیہ کی مشہور قانونی شخصیت ہیں۔ ان کا نام انگریزی میں (Coke) لکھا جاتا ہے۔ بظاہر عام آدمی اس کو کوک پڑھے گا۔ مگر انگریز اس کا تلفظ کگ کرتے ہیں۔ لارڈ چانسلر نے یہی جاننے کے لیے مذکورہ سوال کیا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ نوجوان لارڈ ڈگ ک کا صحیح تلفظ کر رہا ہے تو اس نے اس کی بقیہ استعداد کا قیاس کر لیا اور اس کی درخواست منظور کرتے ہوئے اس کا تقرر کر دیا۔ بعض چیزیں بظاہر چھوٹی ہوتی ہیں۔ مگر وہ کسی بڑی چیز کی علامت ہوتی ہیں۔ اس بنا پر چھوٹی ہونے کے باوجو دان کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ یہی اصول تمام معاملات میں ہے۔ خواہ وہ دنیا کا معاملہ ہو یا دین کا معاملہ۔ (83 سال کی عمر میں دانیال لطیفی صاحب کا انتقال 2000 میں ہوا۔)

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader