اوراقِ حکمت
Urdu book, p. 150
By Maulana Wahiduddin Khan
کہ قدیم دنیا اور جدید دنیا کے درمیان انفصال (essential break) در حقیقت عرب فتوحات کے ذریعہ پیش آیا۔ Encyclopaedia Britannica (1984) Vol. 13, p. 155 ہنری پرین نے اپنی کتاب ہسٹری آف یورپ میں لکھا ہے کہ اسلام نے کرہ ارض کے رخ کو بدل دیا۔ قدیم روایتی نظام کا خاتمہ کر دیا گیا: It (Islam) had sufficed to change the face of the globe...the traditional order of history was overthrown. (Henri Pirenne: A History of Europe, London, 1939, p. 46). 29 جولائی 1985 امریکی صحافی مسٹر بنجمن اسٹولبرگ (1951-1891) کا قول ہے ۔ ایکسپرٹ وہ شخص ہے جو بڑی غلطی کی اصلاح کے لیے چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کر دے: An expert is a man who avoids the small errors as he sweeps on to the grand fallacy. (Benjamin Stolberg) بنجمن اسٹولبرگ نے یہ بات ٹکنکل اکسپرٹ کے لیے کہی ہے۔ مگر یہی بات ہر میدان عمل کے لیے صحیح ہے۔ آپ خواہ جس شعبہ میں بھی کام کر رہے ہوں، اور جس مقصد کی تکمیل میں بھی لگے ہوئے ہوں، آپ کو یہ اصول اختیار کرنا ہوگا ۔ زیادہ بڑے پہلوؤں پر نظر رکھنے کے لیے چھوٹے پہلوؤں کو نظر انداز کرنا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آدمی یہ نہیں کر سکتا کہ وہ بیک وقت چھوٹے پہلوؤں اور بڑے پہلوؤں پر یکساں نظر رکھے۔ آدمی مجبور ہے کہ وہ ایک کی خاطر دوسرے کا نقصان گوارہ کرے ۔ وہ بڑا فائدہ حاصل کرنے کی خاطر چھوٹے فائدوں کو نظر انداز کر دے ۔ جو شخص

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader