Urdu book · اوراقِ حکمت

30 دسمبر 1985

Urdu book, p. 230

By Maulana Wahiduddin Khan

میں فخر محسوس کرتے ہیں کہ ”مسلک اکابر کا ترجمان“ یا ”مسلک سلف کا ترجمان“ وغیرہ۔ اس زمانہ میں ہر طرف اسلام کی دھوم ہے۔ مگر لوگوں کے درمیان جس اسلام کی دھوم ہے، وہ ان کا خود ساختہ اسلام ہے، نہ کہ وہ اسلام جو اللہ نے اپنے رسول پر اتارا تھا۔ 31 دسمبر 1985 قرآن میں حضرت یوسف علیہ السلام کی مثال موجود ہے کہ انھوں نے مصر کے غیر مسلم ملک (بادشاہ) کے قانون کے تحت غذائی انتظام کا اختیار سنبھالا تھا (یوسف، 12:55)۔ اسی طرح تورات میں دانیال نبی کے متعلق مذکور ہے کہ وہ بابل کے غیر مسلم بادشاہ کی وزرا میں داخل ہو گئے تھے (دانیال، 1:19)۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بعض مسلم مفکرین کا یہ نظریہ سراسر غلط ہے کہ ”طاغوتی نظام“ میں مسلمان کی شرکت ناجائز ہے۔ اس قسم کے نظریات دراصل غیر مسلم اقوام سے نفرت کے نتیجے میں پیدا ہوئے ہیں، وہ خود اسلام کی تعلیمات سے نہیں لیے گئے ہیں۔ یہ نظریات ابتدا میں غیر مسلم حکمرانوں سے نفرت کے نتیجے میں پیدا ہوئے اور اس کے بعد ان کی تبریر (justification) کے لیے ان کو اسلامی اصطلاحات میں بیان کیا جانے لگا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page