پیش لفظ
Urdu book, p. 3
By Maulana Wahiduddin Khan
بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ ڈائری کا مقصد عام طور پر ذہن میں آنے والے مختلف خیالات کو درج کر لینا ہوتا ہے۔ زندگی کے مختلف تجربات ہمیں مختلف احساسات سے گزارتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈائری ایک قابل بھروسہ ساتھی ثابت ہو سکتی ہے۔ تجربات زندگی کو ڈائری میں درج کر لینے سے وہ آپ کے پاس رہتے ہیں۔ ڈائری لکھنے کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو کتنا ڈیولپ کیا ہے۔ یہ چیز ایک انسان اپنی ڈائری کے ذریعے بخوبی معلوم کر سکتا ہے۔ عام طور پر یہ کام لوگ نوٹ پیڈ والی ڈائری میں کرتے ہیں۔ حالانکہ اب ڈیجیٹل دور میں بہت سے لوگ لیپ ٹاپ، فون یا آئی پیڈ میں بھی لکھنا پسند کرتے ہیں۔ مولانا کا معمول ڈائری لکھنے کا رہا ہے۔ وہ دوسروں کو بھی ڈائری لکھنے کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ بلکہ کئی لوگوں کو اپنی طرف سے ڈائری دی تھی تا کہ وہ ڈائری لکھنا شروع کریں۔ پہلے مولانا متفرق طور پر یادداشتیں لکھ لیا کرتے تھے۔ لیکن یکم جنوری 1983 سے انھوں نے مستقل طور پر ڈائری maintain کی ہے۔ وہ بلاناغہ ہر روز ڈائری کا ایک صفحہ لکھتے تھے، یا بعد کے زمانے میں لکھوایا کرتے تھے۔ اس طرح مولانا کی ڈائریوں کا ایک بڑا ذخیرہ اکٹھا ہو گیا ہے۔ اسی کے

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader