Urdu book · اوراقِ حکمت

پیش لفظ

Urdu book, p. 4

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک جزء (ڈائری 1985) کو پہلے الرسالہ کے مختلف شماروں میں متفرق طور پر شائع کیا گیا تھا، اب اوراقِ حکمت کے نام سے اس کو کتاب کی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے۔ یہ "ڈائری" معروف معنوں میں مولانا کی ذاتی زندگی کا کوئی روزنامچہ نہیں ہے۔ اس کو مولانا کے فکری سفر کا روزنامچہ کہا جا سکتا ہے۔ اکثر لوگ ملاقات کے لیے آتے تھے، ان سے بات چیت کے دوران کوئی سبق آموز واقعہ معلوم ہوتا تو مولانا اس کو اسی وقت ڈائری میں ریکارڈ کر لیتے تھے۔ کئی بار مجھے ڈکٹیشن (dictation) دیتے تھے۔ اس طرح مختلف قسم کے تجربات ڈائری کے صفحوں پر محفوظ ہو گئے ہیں۔ لہٰذا ڈائری ان سبق آموز واقعات کا ایک مجموعہ ہے، جو مولانا نے مختلف طریقوں سے اخذ کیا ہے۔ نئی دہلی، 1 اکتوبر 2021 ڈاکٹر فریدہ خانم، نئی دہلی

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page