Urdu book · اوراقِ حکمت

اوراقِ حکمت

Urdu book, p. 49

By Maulana Wahiduddin Khan

اس کے برعکس ، دوسرا طریقہ غیر جذباتی ردعمل کا طریقہ ہے۔ اسی کو قرآن میں ہجر جمیل کہا گیا ہے (المزمل ، 10 : 73)۔ یعنی جب اپنے مزاج کے خلاف کوئی بات پیش آئے تو مشتعل نہ ہو کر ٹھنڈے ذہن کے ساتھ اس پر غور کرنا ، اور سوچے سمجھے فیصلے کے تحت معتدل انداز میں تعمیری اقدام کرنا۔ 14 مارچ 1985 ڈاکٹر الکس کیرل (1944-1873) نے لکھا ہے کہ گیلیو نے چیزوں کی ابتدائی صفات کو جو ابعاد اور وزن پر مشتمل ہیں اور جن کی آسانی سے پیمائش کی جاسکتی ہے ، ان ثانوی صفات سے الگ کر دیا جو شکل ، رنگ اور بو وغیرہ سے تعلق رکھتی ہیں اور جن کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔ کمیت کو کیفیت سے جدا کر دیا گیا : Galileo, as is well known, distinguished the primary qualities of things, dimensions and weight, which are easily measurable, from their secondary qualities, form, colour, odour, which cannot be measured. The quantitative was separated from the qualitative. The quantitative, expressed in mathematical language, brought science to humanity. The qualitative was neglected. (Man, the Unknown, New York, 1939, p. 278) 15 مارچ 1985 ضمام بن ثعلبہ ایک صحابی ہیں ۔ وہ اپنے قبیلہ سعد بن بکر کی طرف سے نمائندہ بن کر مدینہ آئے ، اور اسلام قبول کیا۔ اس کے بعد وہ اسلام کے داعی بن کر اپنے قبیلہ کی طرف لوٹے ۔ قبیلہ میں پہنچ کر انھوں نے پہلی بات جو کہی وہ یہ تھی : کتنے برے ہیں ، یہ لات اور عزیٰ ، جن کی تم پرستش کرتے ہو۔ قبیلہ کے اندر لات اور عزیٰ کی عظمت بیٹھی ہوئی تھی ، انھوں نے کہا : ضمام

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page