Urdu book · عظمتِ اسلام

آسمانی انتظام

Urdu book, p. 22

By Maulana Wahiduddin Khan

منصوبہ کو نا کام بنائے اور جو شخص حق پر ہے اس کی مدد کر کے اسے کامیاب کر دے۔ جب کبھی کوئی شخص کسی کے خلاف ہر اقدام کرے تو اس کو جاننا چاہئے کہ اس کے اقدام کا نام ہو جانا یقینی ہے ۔ اس کے برے اقدام کو خدا کے فرشتے درمیان ہی میں مداخلت کر کے بے اثر کر دیں گے ۔ خدا کی دنیا میں کوئی فاسد منصوبہ کبھی اپنی تکمیل تک پہنچنے والا نہیں۔ موجودہ دنیا آزمائش کی دنیا ہے۔ آزمائش کی مصلحت کی بنا پر یہاں ہر شخص کو آزادی حاصل ہے۔ ہر شخص کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جو چاہے کرے اور جو چاہے نہ کرے۔ اس آزادی کی بنا پر کبھی ایک آدمی دوسرے آدمی کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ مگر یہ آزادی لا محدود نہیں ہے۔ آزادی دینے کے ساتھ خدا لوگوں کی نگرانی بھی کر رہا ہے۔ وہ کسی کو یہ موقع نہیں دیتا کہ وہ اپنی آزادی کو بے قید اور لا محدود انداز میں استعمال کرے۔ ایک حد کے بعد خدا آدمی کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔ ایک حد کے بعد وہ آدمی کو اس سے روک دیتا ہے کہ وہ اپنی آزادی کو دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کرے۔ خدا کا وعدہ ہے کہ وہ مشکل کے وقت ضرور اپنے بندہ کی مدد کرتا ہے۔ کبھی مشکل پیش آنے کے بعد فورا اور کبھی مشکل پیش آنے کے کچھ دیر بعد ۔ خدا کی یہ مدد کبھی ایک صورت میں آتی ہے اور کبھی دوسری صورت میں ۔ اس کی کوئی ایک مقررہ اور متعین صورت نہیں۔ اس دنیا میں تمام انسان آسمانی نظام کے ماتحت ہیں۔ غلط کار لوگوں کو جاننا چاہئے کہ وہ اس آسمانی نگرانی سے محفوظ نہیں ہیں۔ اسی طرح نیک لوگوں کو مطمئن رہنا چاہئے کہ ان کی نیکی ہرگز رائیگاں جانے والی نہیں۔ آسمانی انتظام کے تحت جو مشاہدہ کیا جا رہا ہے اس کا جزئی مظاہرہ کبھی اسی دنیا میں دونوں کے حق میں کر دیا جاتا ہے۔ تاہم اس کا کلی مظاہرہ صرف آخرت میں ہونے والا ہے۔ آخرت میں ہر ایک کے قول و عمل کا ریکارڈ اس کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔ تاکہ جب لوگوں کے ابدی مستقبل کا فیصلہ ہو تو ہر ایک یہ جان لے کہ اس کے موافق یا اس کے خلاف جو فیصلہ کیا گیا ہے وہ اس کے اس کارنامہ کے عین مطابق ہے جو اس نے دنیا کے امتحانی مرحلہ میں انجام دیا تھا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page