Urdu book · عظمتِ اسلام

آسمانی انتظام

Urdu book, p. 33

By Maulana Wahiduddin Khan

فاطر السماوات والارض نے پیش کیا۔ Georges Lemaitre بگ بینگ کا نظریہ ، ۱۹۲۷ میں جارجز لیمیٹری علماء فلکیات کے مشاہدہ میں آیا کہ کائنات چاروں طرف پھیل رہی ہے۔ اس لیے یہ سمجھا گیا کہ وہ کبھی سمٹی ہوئی تھی ، پھر پھیلتے پھیلتے موجودہ وسعت تک پہنچی ۔ ۱۹۶۵ میں بیک گراؤنڈ ریڈی ایشن (background radiation) کی دریافت سے اس کو مزید تقویت ملی۔ ۱۹۸۱ میں کائنات میں کچھ نئی کہکشاؤں کی دریافت نے اس نظریہ کو کچھ اور مستحکم کیا (Britannica II/10) ۱۹۹۱ اور اس کے آس پاس زمانہ میں امریکی سائنس دانوں نے مزید تحقیق کی۔ اب نئے حقائق کی روشنی میں بگ بینگ کا نظریہ علمی اعتبار سے پوری طرح ثابت شدہ سمجھا جانے لگا ہے۔ ان جدید تحقیقات کا خلاصہ مختلف جرنلوں میں شائع ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہمارے سامنے حسب ذیل تین ماخذ ہیں : Newsweek, New York, May 4, 1992 Time International, New York, May 4, 1992 The Times of India, New Delhi, April 25, 1992

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page