Urdu book · عظمتِ قرآن

دورِ جدید میں احیاء اسلام

Urdu book, p. 153

By Maulana Wahiduddin Khan

دونوں اس طرح محفوظ حالت میں باقی رہے کہ کسی کے لیے آپ کے بارے میں شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ موجودہ زمانے میں دینِ حق کے داعیوں کو ایک ایسا خصوصی موقع (advantage) حاصل ہے جو تاریخ کے پچھلے ادوار میں کسی داعی گروہ کو حاصل نہ تھا۔ وہ یہ کہ ہم آج اس حیثیت میں ہیں کہ توحید کی دعوت کو مسلّم (established) نبوت کی سطح پر پیش کر سکیں۔ جب کہ اس سے پہلے توحید کی دعوت صرف نزاعی (controversial) نبوت کی سطح پر پیش کی جا سکتی تھی۔ دوسری امتیں اگر نبوتِ نزاعی کی وارث تھیں تو ہم نبوت محمودی کے وارث ہیں۔ مسلمانوں کو اقوامِ عالم کے سامنے شہادتِ حق کا جو کام انجام دینا ہے، اس کے لیے خدا نے آج ہر قسم کے موافق مواقع مکمل طور پر کھول دیے ہیں۔ اس کے باوجود اگر مسلمان اس کارِ شہادت کو انجام نہ دیں، یا شہادتِ دین کے نام پر قومی جھگڑے کھڑے کرنے لگیں تو مجھے نہیں معلوم کہ قیامت کے دن وہ ربِّ العالمین کے سامنے کیوں کر بری الذمہ ہو سکتے ہیں۔3 3 نومبر 1983ء کے آخری ہفتہ میں لاہور میں قرآنی سیمینار ہوا۔ اس موقع پر راقم الحروف کو ایک مقالہ پڑھنے کی دعوت دی گئی۔ زیر نظر مقالہ اسی سیمینار میں پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page