Urdu book · عظمتِ قرآن

عظمتِ قرآن

Urdu book, p. 159

By Maulana Wahiduddin Khan

کائنات کی سطح پر قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ خدا نے سات آسمان اوپر تلے پیدا کیے۔ تم خدا کی تخلیق میں کوئی خلل نہ دیکھو گے۔ تم پھر نگاہ ڈال کر دیکھو، کہیں تم کو کوئی خلل نظر آتا ہے۔ تم دوبارہ نگاہ ڈال کر دیکھ لو۔ آخر کار تمہاری نگاہ حقیر اور عاجز ہو کر تمہاری طرف لوٹ آئے گی۔(67:3-4)۔ خدا نے ایک عظیم کائنات پیدا کی۔ اس کائنات میں ہر آن بے شمار سرگرمیاں جاری ہیں۔ مگر تمام سرگرمیاں نہایت منظم طور پر ہو رہی ہیں۔ کہیں کوئی بے قاعدگی نہیں۔ کسی کا عمل یہاں اعلیٰ معیار سے کم نہیں۔ اخلاق خداوندی انسان کو خدا نے اس نظام کی پابندی سے بظاہر آزاد رکھا ہے۔ تاہم یہ آزادی صرف امتحان کی مصلحت کی بنا پر ہے۔ ورنہ انسان سے بھی عین وہی روش مطلوب ہے جو بقیہ کائنات میں خدا نے قائم کر رکھی ہے۔ فرق یہ ہے کہ بقیہ کائنات میں یہ روش خدا کے براہِ راست کنٹرول کے تحت قائم ہے اور انسان کی زندگی میں اس کو خود انسان کے اپنے ارادے کے تحت قائم ہونا ہے۔ یہی مفہوم ہے اس حدیث کا جس میں کہا گیا ہے کہ خدا کے اخلاق کو اپنا اخلاق بناؤ: تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللهِ (شرح العقیدة الطحاویة، صفحه 120)۔ اسلامی اخلاق کی بنیاد اس تصور پر قائم ہے کہ اخلاق ایک کائنات حقيقت ہے۔ جو اخلاق (standards of conduct) بقیہ کائنات کے لیے مقرر کیا گیا ہے، وہی اخلاق

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page