غیر متعلق مثال
Urdu book, p. 23
By Maulana Wahiduddin Khan
غیر متعلق مثال قرآن کے مخالفین نے اس سلسلے میں بعض مثالیں دے کر قرآن کے اندر داخلی تضاد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر یہ تمام کی تمام غیر متعلق مثالیں ہیں۔ گہرا تجزیہ فوراً آن کی غلطی واضح کر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن نے ایک طرف یہ اعلیٰ اصول پیش کیا کہ تمام انسان برابر ہیں۔ قرآن میں یہ کہا گیا ہے کہ اے لوگو، اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جاندار سے پیدا کیا اور اس جاندار سے اس کا جوڑا پیدا کیا اور ان سے بہت سے مرد اور عور تیں پھیلا دیں (4:1)۔ حدیث (خطبہ حجۃ الوداع) میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام لوگ آدم سے ہیں اور آدم مٹی سے تھے : النَّاسُ مِنْ آدَمَ، وَآدَمُ مِنْ تُرَابِ (سیرت ابن ہشام، جلد 2، صفحہ 412)۔ اس اصول کے مطابق عورت کا بھی وہی درجہ ہونا چاہیے جو مرد کا درجہ ہے۔ مگر عملاً ایسا نہیں ۔ ایک طرف قرآن مساوات انسانی کا علم بردار ہے اور دوسری طرف اس نے عورت کو سماج میں کم تر مقام دے دیا۔ چنانچہ گواہی کے معاملہ میں یہ قانون مقرر کیا کہ دو عورت کی گواہی ایک مرد کے برابر مانی جائے گی۔ یہ سراسر غلط فہمی ہے۔ یہ صحیح ہے کہ اسلام میں عام حالات میں دو عورت کی گواہی ایک مرد کے برابر مانی گئی ہے مگر اس کی بنیاد صنفی امتیاز پر نہیں ہے۔ بلکہ اس کی وجہ قطعی طور پر دوسری ہے۔ یہ حکم قرآن کی جس آیت میں ہے وہیں اس کی وجہ بھی بتا دی گئی ہے۔ وہ آیت یہ ہے :

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader