عظمتِ قرآن
Urdu book, p. 25
By Maulana Wahiduddin Khan
information than women but females are better with words a Soviet scientist says, reports UPI. Men dominate mathematical subjects due to the peculiarities of their memory. Dr. Vladimir Konovalov told the Tass news agency. (Times of India, 18th Jan 1985) عورتوں کے مقابلے میں مردوں کے اندر اس بات کی زیادہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ ریاضیاتی معلومات کو یاد رکھیں اور اس کو ترکیب دے سکیں۔ مگر عورتیں الفاظ میں زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ یہ بات ایک روسی سائنسداں نے کہی۔ ڈاکٹر ولاد یمیر کونولوف نے تاس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مرد ریاضیاتی موضوعات پر چھائے ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ ان کے اندر حافظہ کی خصوصی صلاحیت ہے۔ جب یہ ایک حیاتیاتی واقعہ ہے کہ عورت کی یادداشت فطری طور پر مرد سے کم ہوتی ہے تو یہ عین مطابق حقیقت بات ہے کہ دو عورت کی گواہی ایک مرد کے برابر رکھی جائے۔ قرآن کا یہ قانون قرآن میں تضاد ثابت نہیں کرتا۔ بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ قرآن ایک ایسی ہستی کی طرف سے آیا ہوا کلام ہے جو تمام حقیقتوں سے باخبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کے احکام میں تمام پہلوؤں کی پوری رعایت پائی جاتی ہے۔ خارجی نامطابقت اس معاملے کا دوسرا پہلو خارجی نامطابقت ہے۔ یعنی کسی امر میں کتاب کے اندر جو بات کہی گئی ہے وہ کتاب کے باہر پائی جانے والی حقیقت کے مطابق نہ ہو۔ یہ ایک ایسی کمی ہے جو تمام انسانی تصنیفات میں پائی جاتی ہے۔ انسان اپنی معلومات کے دائرے میں بولتا

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader