Urdu book · عظمتِ قرآن

کائنات کا آغاز

Urdu book, p. 47

By Maulana Wahiduddin Khan

(Rosicrucian Digest, September 1975 p. 11) شہد جراثیم کو مار ڈالنے والی چیز ہے جو کہ انسانی بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔ تاہم بیسویں صدی سے پہلے تک اس کو علمی طور پر دکھایا نہیں جا سکا تھا۔ ڈاکٹر ساکٹ جو اس سے پہلے فورٹ کولنس کے ایگریکلچرل کالج سے وابستہ تھے، انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ شہد کے اندر بیماری کے جراثیم پرورش پاتے ہیں جس طرح وہ دودھ میں پرورش پاتے ہیں۔ مگر ان کو سخت تعجب ہو ا جب تجربات کے دوران انہوں نے پایا کہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم جو انھوں نے خالص شہد کے اندر ڈالے تھے وہ سب کے سب بہت جلد مر گئے۔ معیادی بخار (typhoid (fever کے جراثیم صرف 48 گھنٹہ کے اندر ہلاک ہو گئے۔ بعض سخت جاں جراثیم چار دن یا پانچ دن سے زیادہ زندہ نہ رہ سکے۔ ڈاکٹر بوڈوگ بک نے بتایا ہے کہ شہد کے اندر جراثیم کو مارنے کی اس خصوصیت کی سادہ سی وجہ ہے ، وہ شہد کی رطوبت کو چوس لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شہد جراثیم کی رطوبت کا ہر جز ء کھینچ لیتی ہے۔ جراثیم دوسرے حیوانات کی طرح پانی کے بغیر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ شہد کے اندر پانی جذب کرنے کی صلاحیت لا محدود مقدار میں ہے۔ وہ دھات ، شیشہ اور پتھر تک سے رطوبت کھینچ لیتی ہے۔ قرآن کی برتری

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page