دینِ انسانیت
Urdu book, p. 208
By Maulana Wahiduddin Khan
ہے۔ وہ ہر اعتبار سے ایک نیا انسان بن جاتا ہے۔ اس کی سوچ عام سوچ سے اوپر اٹھ جاتی ہے۔ اس کا کردار دوسرے لوگوں کے کردار سے بلند ہو جاتا ہے۔ وہ زمین میں رہتے ہوئے ایک آسمانی انسان بن جاتا ہے۔ مومن کا کام زید الخیل بننا نہیں، بلکہ زید الخیر بننا ہے۔ یہی مومنانہ شخصیت کا خلاصہ ہے۔ اچھا مسلمان حضرت ابوذر الغفاری ایک مشہور صحابی ہیں۔ انھوں نے مدینہ کے پاس ”ربذہ“ میں 32ھ میں وفات پائی۔ ان سے ایک طویل حدیث مروی ہے۔ اس حدیث کا ایک حصہ یہ ہے: دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم جَالِسٌ وَحْدَهُ، ... فَبَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ... أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيْمَانًا؟ قَالَ: ”أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا“، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَسْلَمُ؟ قَالَ: ”مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ“، ... قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: ”مَنْ هَجَرَ السَّيِّئَاتِ“ (صحیح ابن حبان، حدیث نمبر 807)۔ یعنی، میں مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تنہا بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں آپ کے پاس بیٹھ گیا۔ پھر میں نے کہا کہ اے خدا کے رسول، مومنوں میں سب سے زیادہ افضل کون ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ پھر میں نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول، سب سے افضل مسلم کون ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جس کی زبان اور جس کے ہاتھ سے لوگ محفوظ ہوں۔ پھر میں نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول،

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader