دینِ انسانیت
Urdu book, p. 266
By Maulana Wahiduddin Khan
یہ چیز اس کو حد درجہ وقت کا احساس کرنے والا (time-conscious) بنا دیتی ہے۔ اس کو یقین نہیں ہوتا کہ وہ اگلی صبح تک جئے گا اور اس لیے وہ اپنی موجودہ شام کو آخری حد تک استعمال کر لینا چاہتا ہے۔ وہ اپنے ایک لمحہ کو بھی ضائع کرنا پسند نہیں کرتا۔ حدیث دعا إنَّ الدُّعَاءَ هُوَ الْعِبَادَةُ ( مسند احمد ، حدیث نمبر (18386) _ یعنی ، دعا ہی عبادت ہے۔ الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ ( سنن الترمذی ، حدیث نمبر 3371 )_ یعنی ، دعا عبادت کا مغز ہے۔ مَنْ لَمْ يَسْأَلِ اللَّهَ يَغْضَبْ عَلَيْهِ ( سنن الترمذی ، حدیث نمبر (3373) _ یعنی، جو شخص اللہ سے نہیں مانگتا اللہ اس پر غضب ناک ہوتا ہے۔ لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ ( سنن الترمذی ، حدیث نمبر 2276) _ یعنی ، قضا کو صرف دعا ہی ٹال سکتی ہے۔ مَا مِنْ أَحَدٍ يَدْعُو بِدُعَاءِ إِلَّا آتَاهُ اللَّهُ مَا سَأَلَ أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهُ، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ ( سنن الترمذی ، حدیث نمبر 3381 )_ یعنی، کوئی شخص جب اللہ سے دعا کرتا ہے تو اللہ یا تو اس کو وہ چیز دے دیتا ہے جو اس نے مانگی تھی یا اس کے برابر کوئی بلا اس سے روک دیتا ہے جب تک کہ وہ کسی گناہ کی یا قطع رحمی کی دعا نہ کرے ۔ لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ مِنَ الدُّعَاءِ ( سنن ابن ماجہ ، حدیث نمبر 3829 ) _ یعنی ، اللہ کے نزدیک دعا سے زیادہ بہتر کوئی چیز نہیں۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader