Urdu book · دینِ انسانیت

نکاح و طلاق

Urdu book, p. 335

By Maulana Wahiduddin Khan

نکاح و طلاق نکاح سے پہلے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے تو اگر اس شخص کے لیے ممکن ہو کہ وہ اسے دیکھے تا کہ اس سے نکاح کی طرف رغبت ہو تو وہ ضرور ایسا کرے: إِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمُ المَرْأَةَ، فَإِنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَا يَدْعُوهُ إِلَى نِکَاحِهَا فَلْيَفْعَلْ (سنن ابوداؤد، حدیث نمبر 2082)۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام دیا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا کہ کیا تم نے اس عورت کو دیکھا ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اس کو نکاح سے پہلے دیکھ لو۔ کیونکہ اس طرح زیادہ امید ہے کہ تم دونوں کے تعلق میں استواری پیدا ہوگی: قَالَ: خَطَبْتُ امْرَأَةً، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: هَلْ نَظَرْتَ إِلَيْهَا؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَکُمَا (مصنف ابن ابوشیبہ، حدیث نمبر 17388)۔ نکاح کے بعد حضرت عبداللہ بن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے زیادہ ناپسندیدہ حلال اللہ کے نزدیک طلاق ہے ــ إِنَّ النَّبِيَّ صلى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَبْغَضُ الْحَلَالِ إِلَى اللَّهِ الطَّلَاقُ (سنن ابن ماجہ، حدیث نمبر 2018)۔ معاذ بن جبل کہتے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page