Urdu book · دین کامل

نبوت اور ختم نبوت

Urdu book, p. 138

By Maulana Wahiduddin Khan

ایک ممنوعہ زمین بن گئی ، اور عملاً وہ آج تک ممنوعہ زمین بنی ہوئی ہے ۔ نبوت ، کارِ نبوت اس معاملہ میں صحیح بات یہ ہے کہ نبوت کا تسلسل ختم ہو گیا ، مگر کارِ نبوت کا تسلسل جاری ہے۔ ایک انسان کا نبی کی حیثیت سے منتخب کیا جانا اور فرشتہ کے ذریعہ اس کا باقاعدہ ربط خدا سے قائم ہونا، یہ ایک انتہائی غیر معمولی اور استثنائی واقعہ ہے۔ اس قسم کا واقعہ صرف اس وقت ظہور میں لایا جاتا ہے جب کہ خدا کی ہدایت محفوظ صورت میں موجود نہ ہو۔ یہی واحد فیصلہ کن سبب ہے جو نبی کی پیدائش کو ضروری قرار دیتا ہے۔ مگر اب قرآن کی صورت میں خدا کی کتاب مکمل طور پر محفوظ ہو چکی ہے ، اس لیے اب کسی نئے نبی کی آمد کا سبب بھی باقی نہیں رہا۔ اب طالبانِ حق کو کسی نئے پیغمبر کا انتظار نہیں کرنا ہے بلکہ پیغمبر آخر الزماں کے اسوہ کی روشنی میں خدا پرستی کے تقاضے پورے کرنا ہے۔ یہ صحیح ہے کہ زندگی کوئی ٹھہری ہوئی چیز نہیں ، وہ ہمیشہ بدلتی رہتی ہے۔ اس بنا پر بار بار ضرورت ہوتی ہے کہ بدلے ہوئے حالات کی روشنی میں از سر نو خدا کا حکم معلوم کیا جائے۔ مگر حالات کی تبدیلی کے مسئلہ کا حل اجتہاد ہے نہ کہ نئی نبوت ۔ قرآن اور حدیث میں تمام ضروری اور بنیادی احکام بتا دیئے گئے ہیں۔ اب ہمارا کام یہ ہے کہ حالات کو قرآن و حدیث کی تعلیمات کی روشنی میں جانچیں۔ اور اصل کے ذریعہ فرع کا اور کل کے ذریعہ جزو کا حکم معلوم کریں۔ اب ہمیں نئی نبوت کی ضرورت نہیں۔ اب ہمیں صرف اس عالمانہ بصیرت کی ضرورت ہے جو "قدیم" احکام کو سمجھے اور "نئے" حالات پر ان کا انطباق (Application) دریافت کر سکے۔ ایک وضاحت قرآن میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے زمانوں میں لگا تار پیغمبر بھیجے گئے (المو منون (۲۳) پیغمبروں کی یہ کثرت دین کے نزول میں کسی ارتقائی ترتیب کا نتیجہ نہ تھی۔ بلکہ اس کا مقصد حقیقت توحید کا اعلان تھا۔ واقعہ یہ ہے کہ تمام نبیوں کا دین ایک تھا اور اسی ایک دین کے اعلان و تبلیغ کے لئے وہ مختلف زمانوں میں دنیا میں آتے رہے۔ قدیم زمانہ میں بار بار ایسا ہوتا تھا کہ قوموں کی غفلت یا سرکشی کی بنا پر خدا کی طرف سے آئی ہوئی ہدایت اپنی اصلی اور ابتدائی صورت میں باقی نہیں رہتی تھی۔ طرح طرح کی غلط تعبیرات

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page