نبوت اور ختم نبوت
Urdu book, p. 139
By Maulana Wahiduddin Khan
اور انسانی الحاقات کی وجہ سے اصل دین ہی مشتبہ ہو جاتا۔ اور کسی بندہ خدا کے لئے یہ سمجھنا ناممکن ہو جاتا کہ خدا کا واقعی منشا کیا ہے۔ اس وقت دوبارہ پیغمبر بھیجا جاتا تاکہ وہ حق کو ناحق سے جدا کر دے۔ اور خدا کے حکم کو از سر نو لوگوں کے سامنے بیان کرے۔ قرآن میں بتایا گیا کہ لوگ ایک امت تھے۔ پھر انہوں نے اختلاف کیا تو اللہ نے پیغمبروں کو بھیجا خوش خبری دینے والے اور ڈرانے والے، اور ان کے ساتھ کتاب اتاری حق کے ساتھ تاکہ وہ ان باتوں کا فیصلہ کر دے جن میں لوگ اختلاف کر رہے ہیں۔ اور یہ اختلافات انہیں لوگوں نے کیے جن کو حق دیا جا چکا تھا ۔ (البقرہ ۲۱۳)، یہی بات سورۃ الزخرف (آیت ۶۳) میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ضمن میں بتائی گئی ہے۔ اس طرح کی آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ اگلا پیغمبر اپنے پچھلے پیغمبر کا بیان ثانی ہوتا ہے، نہ کہ بیان ارتقائی۔ خود پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کا معاملہ بھی یہی ہے۔ قرآن میں آپ کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد ہوا ہے: اور ہم نے تم پر یہ کتاب صرف اس لئے اتاری ہے کہ تم ان کو وہ چیز کھول کر بتا دو جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں (النحل ۶۴)۔ یہی بات دوسرے مقام پر ان لفظوں میں کہی گئی ہے : بے شک یہ قرآن بنی اسرائیل پر بہت سی ان چیزوں کو واضح کر رہا ہے جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں (النحل ۷۶) قرآن کے مطابق ، تمام پیغمبروں کا دین ایک تھا اور تمام پیغمبر اسی ایک دین کو لے کر دنیا میں آتے رہے (الشورمی) مگر بعد کے دور کے کچھ فخر پسند مسلمانوں نے اس واقعہ کی توجیہہ ایک اور انداز سے کرنی شروع کردی۔ انھوں نے کہا کہ پہلے دور میں پیغمبروں کی بار بار بعثت کا سبب پیغمبری کا غیر کامل سے کامل کی طرف سفر کرنا تھا۔ ان کے نزدیک پیغمبر کی نئی بعثت کا ایک سبب یہ ہوتا ہے کہ " پہلے گزرے ہوئے پیغمبر کے ذریعہ مکمل تعلیم وہدایت لوگوں کو نہ ملی ہو، لہذا تکمیل دین کے لئے مزید پیغمبر کی آمد ضروری ہو جائے ۔ مگر سارے قرآن میں کہیں بھی یہ نظریہ موجود نہیں ۔ اس ارتقائی نظریہ کے ایک حامی "ختم نبوت، اتمام نعمت شریعت دین حق" پر کلام کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ "بعثت محمدی کا زمانہ نوع انسانی کی تاریخ کا وہ دور ہے جس میں نسل انسانی گویا عہد طفولیت سے نکل کر بلوغ تک پہنچی تھی۔۔ اب عقل انسانی اپنی پختگی کو پہنچ گئی تھی۔ اور انسان

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader