Urdu book · دین کامل

پیغمبر آخرالزمان کا ظہور

Urdu book, p. 158

By Maulana Wahiduddin Khan

ایران سے متعلق۔ دونوں میں مزید یہ فرق ہے کہ بنو اسماعیل سے لازماً اسلام مطلوب تھا، جب کہ دوسروں سے صرف اطاعت۔ پچھلے پیغمبروں کو جو معجزے دیئے گئے، وہ سب فوق الطبیعی انداز میں تھے۔ اس لیے ان کے بارے میں لوگوں کو غلط فہمی نہیں ہوئی۔ مگر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو جو معجزہ دیا گیا، وہ سیاسی انداز میں تھا۔ اس لیے لوگوں نے اس کو معجزہ کے بجائے نمونہ سمجھ لیا۔ حالاں کہ اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے وہ بھی ایک معجزہ تھا نہ کہ عمومی پیروی کا نمونہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں پر عمل کا جو نمونہ ہمارے لیے چھوڑا ہے، وہ وہی ہے جو دوسرے پیغمبروں نے اپنی امتوں کے لیے چھوڑا تھا۔ یعنی دعوتِ حق اور تبلیغِ رسالت۔ اب اہل اسلام کو اصلاً صرف یہی کام کرنا ہے اور ناگزیر حالات میں دفاع کے سوا کسی اور مقصد کے لیے غیر مسلموں سے جنگ نہیں کرنا ہے۔ غیر مسلم اقوام ابدی طور پر ہماری مدعو ہیں، وہ ہماری سیاسی رقیب نہیں ۔ یہ تمام باتیں روپہلی دھوپ میں اور زیادہ نکھر جاتی ہیں،

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page