Urdu book · دین کامل

دعوت الی اللہ

Urdu book, p. 211

By Maulana Wahiduddin Khan

جن کو مذکورہ بادشاہ نے ریلیف کے مقصد کے تحت قحط زدہ علاقہ میں بھیجا تھا۔ بلکہ مسلمانوں کا انجام ان سے شدید تر ہوگا۔ کیوں کہ ریلیف کمیٹی وقتی تکلیف کو دور کرنے کے لئے بھیجی گئی تھی، جب کہ اہل اسلام کو جس مہم پر مقرر کیا گیا ہے وہ انسان کو ابدی عذاب سے بچانے کی مہم ہے۔ مسلمانوں کا جو جرم مذکورہ ریلیف کمیٹی کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ دونوں میں اتنا ہی فرق ہے جتنا کہ دونوں کی مصیبت میں فرق ہے۔ اور سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ پہلے گروہ کی مصیبت کی مدت محدود ہے، اور دوسرے گروہ کی مصیبت کی مدت لامحدود۔ دعوت الی اللہ خدا کے بندوں کے درمیان خدا کی نمائندگی ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جس میں داعی کی نگاہ تمام تصرف اپنی ذمہ داری پر ہوتی ہے نہ کہ اپنے حقوق پر۔ داعی انسانوں کو دیتا ہے مگر اس کا معاوضہ وہ خدا سے پانے کی امید رکھتا ہے۔ لوگ اس کو ستاتے ہیں مگر وہ خدا کی خاطر انہیں سہتا ہے۔ لوگ اسے محروم کرتے ہیں، پھر بھی وہ سوغات خداوندی کی تقسیم کے مقدس کام میں خلل آنے نہیں دیتا۔ داعی اپنے ”بیج“ کو دنیا میں کھوتا ہے تاکہ وہ آخرت میں ہرے بھرے درخت کی شکل میں اس کی طرف واپس لوٹے ۔ دعوت کا کام صبر کی زمین پر انجام دیا جاتا ہے ، جو لوگ صبر کا حوصلہ نہ کرسکیں وہ دعوت کا کام بھی انجام نہیں دے سکتے : وما يلقاها الا الذين صبروا وما يلقاها الا ذو حظ عظیم (۳۵:۴۱)

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page