Urdu book · دین کامل

حکمت دعوت

Urdu book, p. 276

By Maulana Wahiduddin Khan

ہوئے میواتی سے کہا : اچھا ، تم تو اپنا کام کر چکے ، اب میری بات سنو مولانا الیاس صاحب نے میواتی کے ظلم کو یک طرفہ طور پر برداشت کیا۔ انھوں نے میواتی سے جھگڑنے میں ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا ۔ اور دوبارہ معتدل انداز میں اپنی تبلیغی گفتگو شروع کر دی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ میواتی کا دل نرم پڑ گیا ۔ اس نے خاموشی کے ساتھ ان کی بات سنی اور پھر اپنی اصلاح کر کے مولانا الیاس صاحب کا ساتھی بن گیا۔ داعیانہ اخلاق ، ایک لفظ میں ، یک طرفہ حسنِ اخلاق کا دوسرا نام ہے۔ جن لوگوں کے اندر یک طرفہ حسنِ اخلاق کا حوصلہ ہو وہی دعوتِ حق کا کام کریں گے ۔ اور ایسے ہی لوگوں کے کیے سے یہ کام ہو سکتا ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page