Urdu book · دین کامل

تعمیر ملّت

Urdu book, p. 288

By Maulana Wahiduddin Khan

خود مسلمانوں کا باہمی اختلاف تھا جو اپنی آخری مکروہ شکل تک جا پہونچا تھا۔ تاہم سلطنت کے خاتمہ اور مقامی عیسائیوں کی شدید نفرت کے باوجود اسپین سے مسلمانوں کو نکالنے میں پوری ایک صدی لگ گئی ۔ اسپین سے مسلم سلطنت کا خاتمہ نویں صدی ہجری کے آخر میں ہوا۔ مگر مسلمانوں کا آخری قافلہ اسپین سے دسویں صدی ہجری کے آخر میں نکل سکا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ مسلمان ” ماہرین “ پورے اسپین کی صنعت ، تجارت اور زراعت پر چھائے ہوئے تھے وہی وہاں کی تعلیم گاہیں ، دواخانے اور سماجی خدمت کے ادارے چلا رہے تھے۔ مسلمانوں کے مقابلہ میں اسپینی باشندوں کی پسماندگی کا یہ عالم تھا کہ مسلمانوں نے اسپین میں جو صدقاہیں چھوڑیں ان کو استعمال کرنا انہیں نہ آتا تھا۔ چنانچہ انہوں نے مجبوراً ان رصد گاہوں کو گرجا کے گھنٹہ گھر میں تبدیل کر دیا۔ یہی معاملہ بیسویں صدی میں مغرب کی استعماری طاقتوں کے ساتھ پیش آیا ہے۔ ان استعماری قوموں کو ایشیا اور افریقہ کے حریت پسندوں نے بے پناہ قربانی کے بعد اپنے ملکوں سے نکالا۔ مگر جب سیاسی انخلا کا عمل ہو چکا تو معلوم ہوا کہ اپنے علمی اور تمدنی اداروں کو چلانے کے لیے ان کے پاس افراد نہیں ہیں۔ چنانچہ ہر آزاد شدہ ملک میں دوبارہ انہیں مغربی ملکوں سے ماہرین اور فنی اساتذہ در آمد کیے جانے لگے۔ حتیٰ کہ نوبت یہاں تک پہونچی کہ سیاسی آزادی بالآخر ٹیکنکل محکومی میں تبدیل ہو گئی۔ آج مغربی ممالک ان ملکوں میں اقتصادی اور سائنسی طور پر چھائے ہوئے ہیں جس طرح اس سے پہلے وہ یہاں سیاسی طور پر چھائے ہوئے تھے۔ ہندوستان میں جس طرح مسلمان اقلیت میں ہیں اسی طرح عیسائی بھی یہاں اقلیت میں ہیں۔ مزید یہ کہ مسلمانوں کے ساتھ اکثریتی فرقہ کو جو شکایات ہو سکتی ہیں وہ سب عیسائی فرقہ کی بابت بھی موجود ہیں۔ اس کے باوجود عیسائیوں کو اس ملک میں وہ مشکلات پیش نہیں آ رہی ہیں جو مسلمانوں کے ساتھ پیش آ رہی ہیں: عیسائیت ایک تبلیغی مذہب ہے اور نہایت منظم طور پر اپنی تبلیغی مہم میں مشغول ہے ۔ عیسائیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ نجات صرف عیسائیت میں ہے ، کسی اور مذہب میں نہیں۔ عیسائی اپنے علیحدہ تشخص کو قائم رکھنا انتہائی ضروری سمجھتے ہیں ۔ عیسائیوں کی ہم مذہب قوم نے باہر سے آکر ہندوستان پر حملہ کیا اور وسیع پیمانہ پر

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page