Urdu book · دین کامل

تعمیر ملّت

Urdu book, p. 295

By Maulana Wahiduddin Khan

آج ساری دنیا میں مسلمانوں کی تصویر یہ ہے کہ وہ علوم و فنون میں پیچھے ہیں۔ جدید دنیا کا کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں انہیں ستون کی حیثیت حاصل ہو۔ وہ آج ایک جھگڑا فساد کرنے والی قوم ہیں۔ وہ دادا گیری، اسمگلنگ ، دہشت پسندی ، سیاسی توڑ پھوڑ میں نام پیدا کیے ہوئے ہیں۔ ان کے متائین خیالی شاعری اور پرجوش خطابت کا تحفہ دنیا کو پیش کر رہے ہیں۔ مسلمان آج کی دنیا میں صرف لینے والی قوم بنے ہوئے ہیں، وہ آج کی دنیا میں دینے والی قوم نہ بن سکے۔ ایسے بے فیض لوگوں کے لیے خدا کا قانون یہی ہے کہ انہیں دنیا میں کبھی عزت کا مقام نہ ملے۔ یکم جنوری ۱۹۸۶

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page