اسلام اور سائنس
Urdu book, p. 312
By Maulana Wahiduddin Khan
پوچھا گیا کہ تثلیث (Trinity) کا مطلب کیا ہے ۔ پروفیسر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا : If you ask me I don't know, if you don't ask I know. یہودیت ایک اور اعتبار سے غیر سادگی کا منظر پیش کرتی ہے ۔ موجودہ بائبل میں عبادت اور قربانی کے مراسم (Rituals) اتنے زیادہ بتائے گئے ہیں کہ عام انسان کے لیے تقریبا نا ممکن ہو گیا ہے کہ وہ ان تمام مراسم کی پابندی کرتے ہوئے عبادت اور قربانی کر سکے ۔ بائبل کے باب کے باب اس قسم کے جزئی مراسم کی تفصیل سے بھرے ہوئے ہیں ۔ مثال کے طور پر حسب ذیل ابواب ملاحظہ ہوں : احبار (Leviticus) گنتی (Numbers) اس کے مقابلہ میں اسلام کی عبادت ظاہری رسمیات سے بالکل خالی ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ اسلامی عبادت ایک انتہائی سادہ عمل کا نام ہے ۔ سر ایڈورڈ ڈینی سن راس (E. Denison Ross) نے اسلام کی فطری سادگی کا اعتراف ان لفظوں میں کیا ہے کہ اسلامی عقیدہ کی سادگی غالباً اسلام کی اشاعت میں زیادہ بڑا عامل تھی بمقابلہ غازیوں کی تلوار کے : The simplicity of Islamic creed was probably a more potent factor in the spread of Islam than the sword of Ghazis. Introduction of George Sale's translation of the Quran p. VII اسلام کی یہ سادگی جس نے قدیم زمانہ میں بے شمار انسانوں کو اسلام کی طرف راغب کیا اس کی وہی سادگی مزید اضافہ کے ساتھ جدید انسان کے لیے کشش کا باعث ہے ۔ جدید انسان کا فطرت پسند ذہن اسلام کے سوا کسی اور مذہب میں اپنی حقیقی تسکین نہیں پا سکتا۔ درمیانی واسطہ نہیں جدید انسان کا ایک خاص ذوق یہ ہے کہ وہ حقیقتوں سے براہ راست طور پر مربوط ہونا چاہتا ہے ۔ موجودہ سائنسی دنیا میں وہ تمام چیزوں سے براہ راست ربط قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس لیے بالکل فطری بات ہے کہ وہ خدا سے بھی براہ راست مربوط ہونا چاہے ۔ آج کا انسان میکرو کاسمک

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader