Urdu book · دین کامل

اسلام دورِ جدید میں

Urdu book, p. 324

By Maulana Wahiduddin Khan

پروفیسر ہٹی نے اس سلسلہ میں مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ الزھراوی کی کتاب (التعريف لمن عجز عن التاليف) کا سرجری سے متعلق حصہ گیرارڈ آن کر یمو نا نے عربی سے لاطینی میں ترجمہ کیا۔ یورپ میں اس کے مختلف ایڈیشن چھپے ۔ وینس میں ۱۴۹۷ میں ، بیسل میں ۱۵۴۱ میں ، آکسفورڈ میں ۱۷۷۸ میں ۔ یہ ترجمہ صدیوں تک سلر نو اور مانٹ پیلیراور دوسرے یورپی طبی اداروں میں نصاب تعلیم کا جز ر ہا ر ہا : آج آپ جدید طرز کے کسی اسپتال یا کسی میڈیکل کالج میں داخل ہوں تو وہاں کی ہر چیز آپ کو مغربی تہذیب کا عطیہ نظر آئے گی ۔ مگر چند سو سال پہلے یہ حال تھا کہ آپ وقت کے کسی معیاری اسپتال یا کسی میڈیکل کالج میں داخل ہوں تو وہاں کی ہر چیز اسلامی تہذیب کا عطیہ نظر آتی تھی ۔ یہ ہے وہ بنیادی فرق جو مسلمانوں کے ماضی اور ان کے حال میں پیدا ہو گیا ہے ۔ ۲- جغرافیہ ایک بے حد اہم سائنس ہے ۔ اس کا تعلق زندگی کے بے شمار شعبوں سے ہے ۔ دور اول کے مسلمانوں نے اس فن میں بھی کمال پیدا کیا ۔ مثال کے طور پر الادریسی اپنے زمانہ میں دنیا کا سب سے بڑا جغرافی عالم تھا ۔ پروفیسر فلپ ہٹی نے اس کی بابت حسب ذیل الفاظ لکھے ہیں : یعنی قرون وسطیٰ کا سب سے زیادہ ممتاز جغرافیہ داں ۔ الادریسی کے زمانہ میں راجر دوم سسلی کا بادشاہ تھا۔ اس کو ایک جغرافی نقشہ کی ضرورت ہوئی تو اس کو یہ نقشہ جس نے بنا کر دیا وہ یہی الادریسی تھا ۔ فلپ ہٹی نے مزید لکھا ہے :

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page