Urdu book · دین کامل

جدید امکانات

Urdu book, p. 342

By Maulana Wahiduddin Khan

واقعہ کا تعلق اسپین سے ہے۔ یہ واقعہ بھی اسی سال پیش آیا۔ یعنی ۱۹۸۵ء کے آغاز میں۔ یہ واقعہ عربی مجلہ " العربی " میں تفصیل کے ساتھ با تصویر انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔ اسپین کی مثال " العربی "، عربی زبان کا ایک مشہور ادبی اور ثقافتی ماہنامہ ہے۔ وہ کویت کی وزارتِ الاعلام کی طرف سے شائع ہوتا ہے۔ اس کی اشاعت رمضان ۱۴۰۵ھ (جون ۱۹۸۵ء) میں ایک مضمون چھپا ہے جس کا عنوان ہے : عبد الرحمن الداخل يعود الى الاندلس (عبدالرحمن الداخل اسپین میں واپس آتا ہے) یہ ڈاکٹر عفیف بھنسی کا مضمون ہے ۔ وہ ایک مخصوص تقریب میں شرکت کے لیے اسپین گیے تھے ۔ واپس آکر انہوں نے یہ مفصل مضمون شائع کیا ہے ۔ عبدالرحمن الداخل اُموی خاندان کا ایک شہزادہ تھا۔ وہ ۱۱۳ ھ (۷۳۲ء) میں پیدا ہوا ۔ اس کی عمر بیس سال کی تھی کہ عباسیوں نے دمشق کی اُموی خلافت پر غلبہ حاصل کر لیا ۔ یہ واقعہ ۵۷۰ء میں ہوا۔ اس کے بعد وہ بنو امیہ کے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر قتل کرنے لگے ۔ نوجوان عبدالرحمن نے بھاگ کر دریائے فرات کے کنارے ایک باغ میں پناہ لی ۔ عباسیوں کے سپاہی وہاں بھی پہونچ گیے۔ عبدالرحمن فرات میں کود گیا اور تیر کر دریا کے دوسری طرف نکل گیا ۔ اس کے بعد وہ بھیس بدل کر سفر کرتا رہا۔ وہ دمشق سے فلسطین پہونچا ۔ وہاں سے مصر گیا پھر تیونس پہونچا جو افریقہ کا ایک ساحلی ملک ہے۔ وہاں سے وہ ایک کشتی پر سوار ہوا اور سمندری سفر کرتے ہوئے اسپین کے اس ساحلی مقام پر اتراجس کو المونیکر (Almunecar) کہا جاتا ہے۔ دمشق سے اسپین تک پہونچنے میں اس کو پانچ سال لگ گیے۔ وہ ۱۳۸ھ (۷۵۶ء) میں اسپین کی زمین میں داخل ہوا ۔ یہی عبدالرحمن الداخل اموی وہ شخص ہے جس نے اسپین میں عرب سلطنت قائم کی اور یورپ میں تہذیب کے عہد کا آغاز کیا ۔ اسپین کا فاتح طارق ابن زیاد ہے مگر اسپین میں باقاعدہ مسلم سلطنت قائم کرنے والا عبدالرحمن الداخل ہی تھا ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page