Urdu book · دین کامل

جدید امکانات

Urdu book, p. 344

By Maulana Wahiduddin Khan

لوگوں کے ہاتھوں سے لکھے جا رہے ہیں جنہوں نے اس سے پہلے ان کو مٹا دیا تھا ۔ علمی اور تاریخی نقطۂ نظر ایسا کیوں کر ممکن ہوا۔ اس کی وجہ جدید انقلاب ہے ۔ جدید ذہنی انقلاب نے قدیم طرز کے تعصب کا خاتمہ کر دیا ہے۔ جدید ذہن کے تحت وہ ماضی دوبارہ دلچسپی کا موضوع بن گیا ہے جو اس سے پہلے صرف نفرت اور فراموشی کا موضوع بنا ہوا تھا ۔ متعصبانہ طرز فکر نے جس چیز کو رد کر دیا تھا تاریخی طرز فکر نے اس کو قبول کر لیا ۔ العربی کے مضمون نگار نے لکھا ہے : ونظرا لاهمية عبد الرحمن وعهد اسپین کے تمدن کی تاریخ میں عبدالرحمن اور عہد الخلافة في تاريخ حضارة الأندلس خلافت کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے وہاں کے راى المسئولون في الأندلس اليوم انه موجودہ ذمہ داروں نے محسوس کیا کہ یہ ایک اہم من الاهمية توضيح اعمال ضرورت ہے کہ بنوامیہ کے اس بہادر اور عظیم وشخصية هذا الحاكم الاموى حکمران کی شخصیت اور اس کے کارناموں کو الشجاع والعظیم (صفحه ۱۶۶) نمایاں کیا جائے ۔ موجودہ زمانہ میں عقلیت کا غلبہ ہے ۔ آج کا انسان ہر معاملہ میں عقلی نقطۂ نظر (Rational approach) کو پسند کرتا ہے ۔ اس نقطۂ نظر نے جدید انسان کے تمام معاملات پر گہرا اثر ڈالا ہے ۔ اس میں سے وہ تبدیلی بھی ہے جس کی ایک مثال ہندوستان اور اسپین کے اُن واقعات میں نظر آتی ہے جن کو ابھی ہم نے بیان کیا ۔ جدید انسان پر جب عقلی نقطۂ نظر کا غلبہ ہوا تو اس کو یہ بات بالکل بے معنی معلوم ہوئی کہ اسپین کی مسلم حکومت کے آٹھ سو سال جو ایک تاریخی حقیقت ہیں ان کو نظر انداز کیا جائے ۔ مزید یہ کہ یہ آٹھ سو سالہ دور محض حکمرانی کا دور نہ تھا بلکہ وہ ایک شاندار تہذیب کا دور رہا ۔ حتی کہ اس دور میں پیدا ہونے والی تہذیب ہی بالآخر یورپ کی جدید تہذیب کی بنیاد بنی ۔ اسپین کی جدید نسل پر جب عقلی طرز فکر کا غلبہ ہوا تو انہوں نے محسوس کیا کہ مسلم تاریخ کو نظر انداز کر کے وہ خود اپنی تاریخ کے ایک اہم باب کو نظر انداز کر رہے ہیں ۔ غیر عقلی نقطۂ نظر نے جس واقعہ کو نفرت کے خانہ میں ڈال رکھا تھا۔ عقلی نقطۂ نظر نے اس واقعہ کو دلچسپی کے خانہ میں ڈال دیا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page