Urdu book · دین کامل

جدید امکانات

Urdu book, p. 351

By Maulana Wahiduddin Khan

(Exact thinking) کو ترقی ہوئی اور حقیقت پسندی کا انداز پیدا ہوا۔ اس حقیقت پسندانہ طرز فکر کا اثر تمام شعبوں پر پڑا۔ اور اسی طرح اسلام کے مطالعہ پر بھی۔ چنانچہ اب یہ ذہن پیدا ہوا کہ اسلام کی تعلیمات اور اس کی تاریخ کو ویساہی لیا جائے جیسا کہ وہ ہیں۔ اس کے بعد استشراق (Orientalism) کا ایک نیا دور شروع ہوا جس میں اسلام کو زیادہ حقیقی انداز میں پیش کیا جانے لگا۔ روس اور چین میں کمیونسٹ انقلاب کے بعد ابتدائی دور میں مذہب کے خلاف سخت ردعمل پیدا ہوا تھا مگر اب وہاں بھی عالمی دباؤ کے تحت اعتدال پیدا ہورہا ہے اور مذہب کو دوبارہ آزادی دی جارہی ہے ۔ قدیم زمانہ میں ایک مذہب کے لوگ دوسرے مذہب کے خلاف صرف مناظرہ بازی کرنا جانتے تھے ۔ آج عالمی سطح پر بے شمار مشترک اجتماعات ہورہے ہیں جن میں ہر مذہب کے لوگ اپنی تعلیمات کو پیش کرتے ہیں اور دوسرے مذہب کے لوگ اس کو سنجیدگی کے ساتھ سنتے ہیں ۔ خود مجھے ایسے کئی اجتماعات میں شرکت کا اتفاق ہوا ہے ۔ دنیا کی تمام یونیورسٹیوں میں عربی زبان اور اسلامیات کے شعبے بہت بڑے پیمانہ پر کھولے گیے ہیں جن میں خالص علمی اور تاریخی انداز میں اسلام کا مطالعہ کیا جاتا ہے ۔ مغربی دنیا کے غیر مسلم علماء بڑی تعداد میں عربی زبان پڑھ رہے ہیں ۔ وہ مغربی زبانوں میں قرآن وحدیث کے ترجمہ کر رہے ہیں ۔ وہ قدیم عربی کتابوں کو ایڈٹ کر کے نہایت اہتمام کے ساتھ شائع کرتے ہیں۔ وہ اسلام کے بارے میں تاریخی اور تحقیقی کتابیں لکھ رہے ہیں ۔ وغیرہ موجودہ زمانہ میں جس طرح سواری، خبر رسانی اور صنعت و زراعت میں زبردست تبدیلی ہوئی ہے ۔ اسی طرح افکار و خیالات کے اعتبار سے بھی آج کی دنیا میں زبردست تبدیلی ہوئی ہے۔ یہ تبدیلی عین اسلامی دعوت کے حق میں ہے۔ اس تبدیلی نے اس بات کو ممکن بنا دیا ہے کہ جو کام پہلے سخت رکاوٹوں کے درمیان انجام دینا پڑتا تھا اس کو اب سہولتوں اور آسانیوں کے درمیان انجام دیا جائے ۔ جو کام پہلے بے اعترافی کے ماحول میں کیا جاتا تھا وہ اب اعتراف کے ماحول میں کیا جائے ۔ جو کام پہلے ہٹ دھرمی کی فضا میں کرنا پڑتا تھا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page