Urdu book · دین کامل

ایمانی برکتیں

Urdu book, p. 38

By Maulana Wahiduddin Khan

ے ۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریباً ایک مسلمان افریقہ کے ملک حبش پہونچ گئے ۔ بظاہر یہ واقعہ پسپائی کا واقعہ تھا ۔ مگر خدا کے فضل سے اس کے اندر اقدام کا پہلو نکل آیا ۔ یہ لوگ جو مکہ سے حبش گیے تھے یہ کوئی اسٹیجو نہ تھے بلکہ اسلام کے زندہ مبلغ تھے ۔ ان کا حبش جانا قدرتی طور پر اسلام کے مبلغین کا ایک براعظم سے دوسرے براعظم جانا بن گیا ۔ ان کے حبش پہونچتے ہی سمندر پار کے اس ملک میں اسلام کا چرچا ہونے لگا۔ ان کی دعوتی اور احصلاتی تاثیر سے حبش کے لوگوں میں اسلام پھیلنے لگا۔ حتیٰ کہ جب اس کا چرچا بڑھا تو خود شاہِ حبش نجاشی نے ان لوگوں کو اپنے دربار میں بلایا ۔ جو حبش کے قدیم شہر اکسوم میں واقع تھا ۔ اس وقت حضرت جعفر نے مسلمانانِ حبشہ کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے اسلام کے تعارف پر ایک تقریر کی ۔ جو لوگ کسی مقصد کے لیے ستائے جائیں اور پھر بھی اس سے نہ پھریں خواہ اس کی خاطر اپنا سب کچھ چھوڑ دینا پڑے ، ایسے لوگوں کی آواز میں قدرتی طور پر سوز پیدا ہو جاتا ہے ۔ ان کے الفاظ دل کی گہرائیوں سے نکلتے ہیں ۔ چنانچہ حضرت جعفر نے جب بھرے دربار میں تقریر کی تو ہر طرف سناٹا چھا گیا ۔ حتیٰ کہ خود شاہِ نجاشی رونے لگا۔ اس کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہو گئی ۔ حضرت جعفر بظاہر ستائے گیے تھے ۔ مگر اسی ستانے کے واقعے نے آپ کے کلام میں وہ زور اور تاثیر پیدا کر دی جس نے بادشاہ کو اور اس کے تمام در باریوں کو تڑپا دیا ۔ ہجرتِ حبشہ سے متعلق اس قسم کے بہت سے واقعات سیرت کی کتابوں میں آئے ہیں ۔ اس طرح ایک بظاہر پسپائی کا واقعہ اقدام کا واقعہ بن گیا ۔ اسلام کی دعوت ایشیا کے علاقہ سے نکل کر افریقہ کے علاقہ میں پہونچ گئی ۔ اس کے بعد وہ افریقہ میں بڑھتی رہی ۔ یہاں تک کہ افریقہ کا نصف سے زیادہ حصہ اسلام میں داخل ہو گیا ۔ ایک مقامی دعوت عالمی دعوت میں تبدیل ہو گئی ۔ اریٹرییا کا علاقہ جو مسلم اکثریت کا علاقہ ہے ، وہ اسی ہجرتِ حبشہ کے بعد وجود میں آیا ۔ خاتمہ میں نیا آغاز عصر میں نیٹر کے اسی امکان کی ایک مثال حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ ہے ۔ آپ کا قصہ ابتداً اسواء القصص معلوم ہوتا ہے ۔ مگر قرآن کے الفاظ میں بالآخر وہ احسن القصص بن گیا ۔ حضرت یوسف کے دشمنوں نے جہاں آپ کی تاریخ ختم کرنی چاہی تھی ، وہیں آپ کے لیے ایک شاندار تر تاریخ

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page