Urdu book · دین کامل

ایمانی برکتیں

Urdu book, p. 39

By Maulana Wahiduddin Khan

کے امکانات پیدا ہو گئے ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی میں یہ نئے امکانات کیسے پیدا ہوئے ۔ اس کی طرف قرآن میں ان لفظوں میں اشارہ ملتا ہے : وقال ادخوا مصر (یوسف (۹۹) وجاء کم من البد و (یوسف (۱۰۰) اس آیت میں اشارہ ہے کہ حضرت یوسف اور ان کے خاندان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص احسان یہ تھا کہ وہ ان کو دیہات سے نکال کر مصر جیسے متمدن ملک میں لایا اور وہاں کی راجدھانی میں ان کے قیام کے اسباب پیدا کیے۔ حضرت یوسف علیہ السلام فلسطین کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ عام حالات میں وہ اسی گاؤں میں پڑے رہتے ۔ ان کی اعلیٰ صلاحیتیں گاؤں کے حالات میں اپنے ظہور کا راستہ نہ پاتیں ۔ مگر اس کے بعد یہ ہوا کہ نوجوانی کی عمر میں آپ کے سوتیلے بھائیوں کو آپ سے ضد ہوگئی ۔ ان کی ضد یہاں تک پہنچی کہ وہ ایک روز آپ کو دور جنگل میں لے گئے اور آپ کو ایک اندھے کنویں میں ڈال دیا۔ بظاہر یہ ایک زبردست ناکامی کا واقعہ تھا۔ مگر اس ڈس ایڈوانٹیج میں ان کے لیے ایک ایڈوانٹیج نکل آیا ۔ وہ ایک تجارتی قافلہ کے ہاتھ لگ گئے جو مصر کی راجدھانی کی طرف تجارت کے لیے جا رہا تھا۔ آپ کی پرکشش شخصیت کو دیکھ کر ان تاجروں کو دل چسپی ہوئی ۔ کیوں کہ انہیں امید ہوئی کہ وہ آپ کو مصر کے بازار میں فروخت کر کے کچھ رقم حاصل کر سکتے ہیں ۔ چنانچہ انھوں نے حضرت یوسف کو اپنے قافلہ میں شامل کر لیا اور ان کو لے جا کر مصر کی راجدھانی میں ایک سرکاری افسر کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ حضرت یوسف کا کنویں میں ڈالا جانا بظاہر ایک نا پسندیدہ واقعہ تھا۔ مگر اسی ناپسندیدہ واقعہ کے اندر سے یہ امکان نکل آیا کہ وہ معمولی دیہات سے نکل کر ترقی یافتہ شہر میں پہو نچیں ۔ اور اس طرح ان کی صلاحیتوں کے استعمال کے لیے زیادہ وسیع میدان حاصل ہو ۔ چنانچہ یہی ہوا۔ اپنے گاؤں میں وہ صرف بکریاں چرا کیا کرتے تھے ۔ مگر مصر میں آخر کار وہ ملک کے اقتدار تک پہونچ جاتے گے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ بتاتا ہے کہ اس دنیا میں اسود القصص بھی احسن القصص بن سکتا ہے ۔ بشرطیکہ آدمی تقویٰ اور صبر کا ثبوت دے ۔ تقویٰ آدمی کو سنجیدہ بناتا ہے ۔ اور صبر سے

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page