اخلاق
Urdu book, p. 41
By Maulana Wahiduddin Khan
اخلاق اس وقت ہماری بات چیت کا موضوع اسلامی اخلاق ہے ۔ اخلاق کو اسلام کا سب سے اونچا معیار بتایا گیا ہے۔ حدیث میں ارشاد ہوا ہے : إِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمْ أَخْلَاقاً ( متفق علیہ بحوالہ ریاض الصالحین صفحہ ۱۸۵ ) اسلامی اخلاق کی حقیقت تواضع ہے۔ اسلامی اخلاق تواضع والے انسان کے کردار کا دوسرا نام ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے : وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِينَ يَمْشُونَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُونَ قَالُوا سَلَامًا ( خدا کے بندے وہ ہیں جو زمین پر عاجزی کے ساتھ چلتے ہیں) یعنی جو لوگ خدا کے واقعی بندے بن جائیں وہ جب زمین پر چلتے ہیں تو ان کا چلنا عجز کا چلنا ہوتا ہے۔ جو لوگ خدا کے مقابلے میں اپنی بڑائی کا احساس کھودیں وہ انسانوں کے درمیان بھی بڑے بن کر نہیں رہتے۔ خدا کی نسبت سے جس کیفیت کو خشوع کہا جاتا ہے وہی کیفیت جب بندوں کی نسبت سے ظاہر ہو تو اسی کو متواضع اخلاق کہتے ہیں۔ اور متواضع اخلاق ہی کا دوسرا نام اسلامی اخلاق ہے۔ حضرت عیاض بن حمار کی ایک روایت صحیح مسلم میں ان الفاظ میں آئی ہے : إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَوْحَى إِلَى أَنْ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر یہ وحی کی کہ تم لوگ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَبْغِيَ أَحَدٌ تواضع کا طریقہ اختیار کرو۔ یہاں تک کہ عَلَى أَحَدٍ وَلَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر زیادتی أَحَدٍ نہ کرے ۔ کوئی شخص کسی دوسرے شخص پر فخر نہ کرے ۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader