Urdu book · دین کامل

اتحاد

Urdu book, p. 65

By Maulana Wahiduddin Khan

چھوڑ کر بقیہ لوگ وہاں سے چلے گئے اور اس کے بعد دشمن نے اسی درہ سے عقبی حملہ کر کے فتح کو شکست میں بدل دیا ۔ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اختلاف کیا چیز ہے اور وہ کیسے پیدا ہوتا ہے ۔ اختلاف اس طرح پیدا ہوتا ہے کہ مرکزی قیادت کی طرف سے جو بات کہی جائے اس میں ہر آدمی نے نئے پہلو نکال کر الگ رائے دینے لگے اور اپنی رائے پر اس حد تک اصرار کرے کہ وہ اس سے ہٹنے کے لیے تیار نہ ہو۔ اس قسم کا اختلاف بدترین گمراہی ہے ۔ اجتماعی معاملات میں ہر آدمی کو اظہار رائے کا حق ہے۔ مگر اپنی رائے پر اصرار کرنے کا حق کسی کو نہیں ۔ آدمی کو رائے دینے کے ساتھ اس کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے کہ وہ اس پر کسی حال میں اصرار نہیں کرے گا ۔ حقیقت یہ ہے کہ رائے کی قربانی ہی کی بنیاد پر اتحاد قائم ہوتا ہے ۔ جن لوگوں کے اندر اپنی رائے کی قربانی دینے کا حوصلہ نہ ہو ان کے درمیان کبھی حقیقی اتحاد وجود میں نہیں آ سکتا۔ اور اگر وجود میں آجائے تو قائم نہیں رہ سکتا ۔ آدمی کو اپنی منفرد رائے پر چلنے کا اختیار صرف ان امور میں ہے جن کا تعلق سراسر اس کی اپنی ذات سے ہو ۔ دوسروں سے اس کا کوئی براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہ ہو۔ اس کے علاوہ جو جماعتی امور ہیں ان میں افراد کے لیے لازم ہے کہ وہ مرکزی قیادت کے حکم کی پابندی کریں ۔ پینے ذہنی ارتعاش کے تحت اجتماعی امور میں نئے نئے شوشے نکالنا سراسر ناجائز ہے ۔ اختلاف کا لازمی نتیجہ کمزوری اور کم ہمتی ہے۔ ایک لاکھ آدمیوں کی ایک جماعت اگر متحد ہو تو اس کا ہر آدمی اپنے کو ایک لاکھ کے برابر محسوس کرتا ہے ۔ اس سے اس کے اندر حوصلہ پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے برعکس اگر اس کے افراد اختلاف کر کے الگ الگ ہو جائیں تو ہر آدمی بس ایک آدمی ہو کر رہ جاتا ہے ۔ ایسے گروہ کے افراد مایوسی کا شکار ہو کر حوصلہ کھو دیتے ہیں ۔ وہ نازک مواقع پر اقدام کی جرات نہیں کر سکتے۔ ایک لاکھ آدمیوں کے اندر اگر اتحاد ہو تو ان کے دشمن ان کو " ایک لاکھ " کے گروہ کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ ان کے دلوں میں ایسے گروہ کی دھاک بیٹھی رہتی ہے ۔ وہ ان کے خلاف کسی کارروائی کی ہمت نہیں کرتے ۔ اس کے برعکس جب گروہ کے افراد اختلاف کر کے ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں تو ان کے دشمن ان پر جری ہو جاتے ہیں ۔ دشمنوں کی نظر سے ان کی ہیبت اٹھ جاتی ہے ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page