Urdu book · دین کامل

ایمان

Urdu book, p. 8

By Maulana Wahiduddin Khan

تو جو کچھ کر سکتا ہے موجودہ دنیا کی زندگی میں ہی کر سکتا ہے۔ (طه ٧٢) اس مثال میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمان کے بعد آدمی کے اندر کس طرح کا انقلاب پیدا ہوتا ہے۔ کس طرح اس کے اندر سے ایک نیا انسان ظہور (Emerge) کرتا ہے ۔ وہی جادو گر جو چند لمحہ پہلے بادشاہ کی عظمت سے دبے ہوئے تھے ، اور اس کی خوشامد کر رہے تھے ، ایمانی انقلاب کے بعد ان کا یہ حال ہوا کہ وہ فرعون کی سخت ترین سزا کی دھمکی سن کر بھی متاثر نہیں ہوئے۔ باہر سے اگر چہ وہ پہلے ہی جیسے دکھائی دیتے تھے۔ مگر اب ان کے اندر ایک نیا انسان پیدا ہو چکا تھا۔ ایک ایسا انسان جو صرف خدا سے ڈرتا تھا ، ایک ایسا انسان جس کی نظریں میں آخرت کے سوا ہر چیز بے وقعت ہو چکی تھی۔ ایمان معرفت ہے قرآن میں ایمان کو معرفت کہا گیا ہے (مما عرفوا من الحق ، المائدہ ۸۳) اسی طرح حدیث میں ایمان کو علم کہا گیا ہے ۔ ارشاد ہوا ہے کہ جس شخص نے جان لیا کہ اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں وہ جنت میں داخل ہوگا (من علم انه لا الله الا الله دخل الجنة ، مسلم) معرفت اور علم کسی چیز کو شعوری طور پر پانے کا نام ہے۔ جب آدمی کسی چیز کو شعوری طور پر پائے تو ایسا پا نا محض بے اثر عقیدہ یا جامد نظریہ نہیں ہوتا۔ وہ آدمی کے پورے وجود میں سما جاتا ہے۔ وہ آدمی کی پوری شخصیت کو ہلا دیتا ہے ۔ اس قسم کے ایمان کا ایک واقعہ قرآن میں ساتویں پارہ کے شروع میں مذکور ہے۔ بحران کے علاقہ سے دس عیسائیوں کا ایک وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے کے لیے مدینہ آیا۔ آپ نے ان کو قرآن کے کچھ حصے سنائے ۔ اس کو سن کر ان کے ذہن کی گرہیں کھل گئیں۔ انہوں نے خدا کو پہچان لیا ۔ ان پر یہ منکشف ہوا کہ قرآن خدا کی کتاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔ اس انکشافِ حقیقت کے بعد ان کا جو حال ہوا وہ قرآن میں ان لفظوں میں بیان ہوا ہے : اور جب انہوں نے سنا اس کلام کو جو رسول کی طرف اترا ہے تو تم دیکھو گے کہ ان کی آنکھیں آنسوؤں سے بہہ رہی ہیں ، اس سبب سے کہ انہوں نے حق کو پہچان لیا۔ وہ کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ، ہم ایمان لائے ، تو ہم کو گواہی دینے والوں میں لکھ لے (واذا سمعوا

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page