Urdu book · دین کامل

دین کامل

Urdu book, p. 98

By Maulana Wahiduddin Khan

اسلام کے فکری اور عملی استحکام کے یہ چند پہلو جو اوپر بیان کیے گئے ، وہ بطور احاطہ نہیں بلکہ بطور مثال ہیں ۔ ان سے واضح ہوتا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جو انقلاب آیا وہ محض ایک وقتی یا سیاسی انقلاب نہ تھا ، وہ ایک دور رس تاریخی انقلاب تھا ۔ اس نے انسانی فکر اور انسانی زندگی پر ایسے دیر پا اثرات ڈالے جو ابدی طور پر تاریخ انسانی کا حصہ بن گئے ۔ ان کے بعد دنیا میں ایسی تبدیلیاں ظہور میں آئیں جنھوں نے مستقل طور پر اسلام اور اسلامی دعوت کے لیے ہر قسم کے مواقع پوری طرح کھول دئے ۔ یہی مطلب ہے اسلام کے دین کامل ہونے کا۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page