Urdu book · دین کی سیاسی تعبیر

خاتمہ

Urdu book, p. 72

By Maulana Wahiduddin Khan

کس نیا سوخت علم تیر از من کہ مرا عاقبت نشا نہ نہ کرد زندگی - ستمبر ۱۹۶۶ء غور کیجئے ۔ ایک ہی عبارت جس میں ایک شخص کو شرافت ، اخلاص اور حق پسندی نظر آتی ہے ، دوسرے کے لئے اس میں صرف طنز و تعریض کا قیمتی مواد ہے ایک کو اس میں اعلیٰ انسانیت کی خوشبو ملتی ہے اور دوسرے کو گھٹیا کردار کا مظاہرہ ۔ ایک کے لئے وہ قابلِ اعتراف چیز ہے اور دوسرے کے لئے قابلِ تنقید بلکہ قابلِ طنز چیز یہی حال تمام معاملات کا ہے ۔ مسئلہ کو صحیح طور پر سمجھنے اور اس کے بارہ میں رائے قائم کرنے کے لئے صحیح ذہنیت ضروری ہے ۔ اگر صحیح ذہنیت نہ ہو تو واضح حقائق کی موجودگی میں بھی آدمی صحیح رائے قائم کرنے میں ناکام رہے گا ۔

The printed page

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader

Printed page