تفسیر بالرائے
Urdu book, p. 179
By Maulana Wahiduddin Khan
ان کے سامان کی تلاشی لی۔ اس تلاشی کے دوران ان کا مطلوب پیمانہ "صواع" تو نہیں ملا البتہ اس دربار کی ایک اور چیز، پانی پینے کا پیالہ (سقایہ) بن یامین کے سامان سے برآمد ہوگیا۔ چنانچہ انہوں نے بن یامین کو خود برادران یوسف کی شریعت کے مطابق روک لیا۔ یہ سارا معاملہ حضرت یوسف کے کسی حکم کے بغیر درباریوں نے بطور خود کیا۔ اسی لئے اس واقعہ کو اللہ تعالیٰ نے اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اس طرح ہم نے یوسف کے لئے تدبیر کی، وہ بادشاہ کے قانون کے رو سے اپنے بھائی کو نہیں لے سکتا تھا۔ مگر یہ کہ اللہ چاہے ۔ ہم جس کے درجے چاہتے ہیں بلند کر دیتے ہیں۔ اور ہر علم والے سے بالا تر ایک علم والا ہے۔ (یوسف ٧٦) یہ تفسیر قرآنی الفاظ کے مطابق بھی ہے اور حضرت یوسف کی پیغمبرانہ ۔ یہ دونوں جملے بھی عظمت کے مطابق بھی۔

‹ Previous page Next page › About this book Open in the reader